
عوام کے مسائل کا حل کبھی بھی حکمران طبقہ کی ترجیحات میں نہیں رہا ،سراج الحق
وزیراعظم نے آدھی مدت اقتدار جھوٹے وعدوں اور دعوئوں سے گزار لی ، نہیں معلوم آنے والا وقت کیسے گزاریں گے ، پی ٹی آئی اگر ڈلیور نہیں کر سکتی تو لوگوں سے معافی مانگے اور گھر چلی جائے،امیر جماعت اسلامی کا اجلاس سے خطاب
جمعرات 8 اپریل 2021 00:47

(جاری ہے)
جماعت اسلامی کے خواتین و مرد ورکرز دین کا پیغام گھر گھر پہنچائیں ۔ انسانیت کی کامیابی رجوع الی اللہ میں ہے ۔ عوام کے سامنے حق واضح ہے ان سے اپیل کرتاہوں کہ سچے اور ایماندار لوگوں کو منتخب کریں اور پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانے کے لیے جماعت اسلامی کی جدوجہد کے ساتھ جڑ جائیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوںنے منصورہ میں مرکزی نظم کے اجلاس سے خطاب اور مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سراج الحق نے کہاکہ پاکستان کے قیام سے لے کر اب تک ایک مخصوص طبقہ ملک پر قابض ہے ۔ ان کے حواری ہر شعبہ زندگی میں موجود ہیں جو محکمہ جاتی کرپشن کو پروان چڑھا رہے ہیں ۔ ملک کے وسائل لوٹ رہے ہیں اور عوام کی زندگی کو اجیرن کیے ہوئے ہیں ۔ جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے گٹھ جوڑ کی وجہ سے غریبوں کے بچے سکولوں سے باہر اور عام آدمی کے لیے صحت کی سہولتیں ناپید ہوچکی ہیں ۔ ان حالات میں پی ٹی آئی بلند و بانگ دعوے کر کے اقتدار میں آئی ۔ وزیراعظم نے لوگوں کو کبھی مدینہ ریاست اور کبھی تبدیلی کے خواب دکھائے مگر آتے ہی وہ ہر میدان میں بری طرح ناکام ہوگئے ۔پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف ، ورلڈ بنک اور دیگر اداروں سے قرض پہ قرض لیے ۔ مہنگائی ، بے روزگاری میں کئی گنا اضافہ کیا ۔ کمزور خارجہ پالیسی کی وجہ سے کشمیر کا کیس کمزور کیا اور داخلی طور پر بھی کسی شعبہ میں ریفارمز لانے میں مکمل ناکام رہی ۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی’’ سب کچھ بیچ دو ‘‘کی پالیسی سے مزید عدم استحکام آئے گا ۔ اداروںکو بیچنے کا مقصد ملک کی خود مختاری کو عالمی طاقتوں کے ہاتھوں گروی رکھناہے ۔سٹیٹ بنک تک کی خود مختاری کا سودا کرنے والوں کو جان لینا چاہیے کہ یہ مسئلے کا حل نہیں ۔ جماعت اسلامی ملک بھر میں حکومت کی معاشی پالیسیوں اور آئی ایم ایف کی مکمل غلامی اختیار کرنے کے رویوں کے خلاف منظم تحریک چلائے گی ۔ ’’گو آئی ایم ایف گو‘‘ تحریک کا مقصد ملک کو سودی معیشت سے نجات دلانا اور اسے ترقی کی شاہراہ پر ڈالناہے۔ سراج الحق نے کہاکہ رمضان المبارک سر پر ہے مگر بازار میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہو گیاہے ۔ ایک طرف کرونا لوگوں کی جانیں لے رہاہے تو دوسری طرف مہنگائی اور بے روزگاری کے عذاب کی وجہ سے لوگ فاقوں مر رہے ہیں ۔ حالات کا تقاضا ہے کہ اس فرسودہ اور کرپٹ نظام سے چھٹکارے کے لیے ایک موثر اور مربوط تحریک کے ذریعے لوگوں کو منظم کیا جائے ۔ جماعت اسلامی کے ملک کے طول و عرض میں موجود کارکنان اور سپورٹرز قرآن و سنت کا علم تھام کر لوگوں کو دعوت حق دیں اور انہیں ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جماعت اسلامی کی پرامن تحریک میں شامل کریں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک ملک کی عدالتوں ، بنکوں ، تعلیمی اداروں میں قرآن کا نظام نافذ نہیں ہوتا ، معیشت میں اسلامی رنگ غالب نہیں آتا، ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ۔ انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ دین کی سربلندی اور پاکستان کو عظیم بنانے کی جدوجہد میں جماعت اسلامی کے ہمقدم بنیں۔مزید اہم خبریں
-
نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے انتخاب کیخلاف جے یو آئی ف کی درخواست خارج
-
مسلسل پانچویں سال پاکستانی پاسپورٹ کا دنیا کے بدترین پاسپورٹس میں چوتھا نمبر
-
وزیراعظم کا سرحد پر افغان طالبان اور فتنہ الہندوستان کی اشتعال انگیزی پر اظہارتشویش
-
ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کا 74ویں برسی پر شہیدِ ملت لیاقت علی خان کو پیغام خراجِ عقیدت و سلامِ تحسین
-
ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کا سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ زراعت و لائیو سٹاک کے شعبوں میں تعاون اور اعلیٰ معیار کے گوشت کی برآمد کیلئے مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی آسٹریلیا کے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر ..
-
پاک فوج نے بلوچستان کے علاقے سپن بولدک میں 4مقامات پر افغان طالبان کے بزدلانہ حملے کو ناکام بنادیا،آئی ایس پی آر
-
مذہبی جماعت کا احتجاج؛ منتظمین کی نشاندہی کرلی گئی، فہرستیں تیار، گرفتاریاں شروع
-
سپیکرقومی اسمبلی کی پاک افغان باڈر پر افغان طالبان کے حملے کی مذمت
-
سعد رضوی کے خلاف منی لانڈرنگ کی بھی تحقیقات شروع
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کرم سیکٹر میں افغان طالبان کے حملے کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
عمران خان کا پیغام ملا کہ وہ مجھے واپس چاہتے ہیں، شیرافضل مروت کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.