جہانگیر ترین کی پیشی کے موقع پر ایک اہم وفاقی وزیر سمیت دو ایم پی ایز کا ساتھ جانے کا اصرار

جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کے تینوں اراکین کو ساتھ لے جانے سے انکار کر دیا، سینئر صحافی عارف حمید بھٹی

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری بدھ 7 اپریل 2021 22:01

جہانگیر ترین کی پیشی کے موقع پر ایک اہم وفاقی وزیر سمیت دو ایم پی ایز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار، 7اپریل 2021) نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے جہانگیر ترین کی عدالت میں پیشی کے دوران ایک اہم وفاقی وزیر نے ساتھ جانے کا اصرار کیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ ایک اہم وفاقی وزیر سمیت، پی ٹی آئی کے دو ایم پی ایز نے جہانگیر ترین کی پیشی کے موقع پر ساتھ جانے کا اصرار کیا۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کے تینوں اراکین کو ساتھ لے جانے سے انکار کر دیا۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ جانے کے خواہشمند وفاقی وزیر اور ایم پی ایز عمران خان کے بھی کافی قریب ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مذکورہ وفاقی وزیر نے وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کا وقت لے رکھا تھا اور انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کر نی تھی۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے مزید انکشاف کیاکہ نواز شریف نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کے خلاف اپنے جارحانہ بیانے سے پیچھے ہٹ گئے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اسٹیبلشمنٹ سے معافی دلوانے کے لیے ایک اہم شخص سے رابطہ کر لیا ہے۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ میں اس شخص کا نام بھی جانتا ہوں، وہ میرا دوست ہے۔ انہوں نے پروگرام میں انکشاف کیا کہ نواز شریف نے جس شخص سے معافی دلوانے کے لیے رابطہ کیا میں اس کا نام جانتا ہوں، لیکن بتاوں گا نہیں، ورنہ میرے لیے مسئلہ پیدا ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ ہم سے مذاکرات کرنے کے لیے رابطہ کر رہی ہے، لیکن حقیقت میں یہ لوگ خود طاقتور لوگوں سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔