
سینیٹ انتخابات میں خفیہ کیمروں کے معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم
کمیٹی میں سرفراز بگٹی، طلحہ محمود، ہدایت اللہ، رانا مقبول احمد، محمد اعظم خان سواتی اور سینیٹر ڈاکٹر سکندر مینڈرو کمیٹی میں شامل ہونگے.نوٹیفکیشن جاری
میاں محمد ندیم
جمعرات 8 اپریل 2021
14:40

(جاری ہے)
واضح رہے کہ 12 مارچ کو چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے قبل پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمروں کی تنصیب کا تنازع سامنے آیا تھا پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مصدق ملک نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے بنائے گئے پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمرے نصب ہونے کا انکشاف کیا تھا اور انہوں نے اس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی پیش کی تھیں. اس معاملے پر اراکین سینیٹ کی حلف برداری کے بعد ایوان میں اپوزیشن نے شور شرابا کیا تھا جس پر پریزائیڈنگ افسر نے پولنگ بوتھ تبدیل کرنے کی ہدایت جاری کردی تھی علاوہ ازیں پریزائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ نے پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمروں کی تنصیب کے معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت جاری کردی تھی. اس ضمن میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹر پیغام میں 2018 کے عام انتخابات اور ڈسکہ میں ہوئے حالیہ ضمنی انتخاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ آر ٹی ایس اور ڈسکہ دھند کے بعد سینیٹ پر ڈاکا ڈالنے والے آخری جنگ ہار چکے ہیں دوسری جانب پولنگ بوتھ کے کیمروں کے معاملے پر بلاول بھٹو زرداری نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ صادق سنجرانی نے جس طرح ایوان کے عزت و وقار کو مجروح کیا ہے اس پر ان کو مستعفی ہوجانا چاہیے اس کے سوا اور کوئی آپشن نہیں ہے. علاوہ ازیں حکومتی اراکین نے خفیہ کیمروں کی تنصیب کا الزام الٹا اپوزیشن پر عائد کردیا اور کہا تھا کہ اپوزیشن کی سازش بے نقاب کردی ہے اور جس نے کیمرا لگایا ہے اس نے ہی ڈھونڈا ہے.
مزید اہم خبریں
-
عالمی حدت میں اضافہ سیلابوں اور طوفانوں کا سبب، ڈبلیو ایم او
-
غزہ میں جنگ بندی اور امدادی ترسیل کی قرارداد امریکہ نے پھر ویٹو کر دی
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.