شہر ی کورونا ویکسین لگو انے کے ساتھ احتیا طی تدا بیر کو بھی اپنی روز مرہ ز ندگی کا حصہ بنائیں،کمشنر راولپنڈی

ر مضان المبا رک میں کورونا و یکسین سینٹرز کے اوقات کار کو تبدیل کر دیا گیا ہے نئے شیڈول کے مطابق ما رننگ شفٹ کا ٹائم صبح10ببجے سے شام 4 بجے اورایو ننگ شفٹ کا ٹا ئم شام9بجے سے صبح 1بجے تک ہو گا،سید گلزارحسین شاہ کا جا ئزہ اجلاس سے خطاب

بدھ 14 اپریل 2021 23:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2021ء) کمشنر راولپنڈی سید گلزارحسین شاہ نے کہا ہے کہ شہر ی کورونا ویکسین لگو انے کے ساتھ احتیا طی تدا بیر کو بھی اپنی روز مرہ ز ندگی کا حصہ بنائیں ر مضان المبا رک میں کورونا و یکسین سینٹرز کے اوقات کار کو تبدیل کر دیا گیا ہے نئے شیڈول کے مطابق ما رننگ شفٹ کا ٹائم صبح10ببجے سے شام 4 بجے اورایو ننگ شفٹ کا ٹا ئم شام9بجے سے صبح 1بجے تک ہو گاان خیالات کا اظہار انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر کورونا وا ئرس کے سلسلے میں کئے جا نے والے اقدامات کے جا ئزہ اجلاس کے مو قع پر کیا اجلاس میںڈو یژن بھر میں موجود مر یضو ں کے بارے میں بتایا گیا کہ راولپنڈی ڈو یژن میں اب تک کو رونا وا ئرس سے متاثرہ کل26202 مر یض ر پورٹ ہو ئے ہیں اور ان میں سے 21955 ڈسچارج جبکہ974اموات ہوئیںہیںجبکہ3273 ابھی تک ز یر علاج میں۔

(جاری ہے)

رپورٹ ہو نے والے مر یضوں میں سی21487ضلع راولپنڈی،954 ضلع چکوال، 1741 ضلع اٹک اور 2020ضلع جہلم کے مریض ر پورٹ ہو ئے ہیں۔راولپنڈی ضلع میںموجود مر یضوں کی تعداد اور ان کو دی جانے والی طبی سہو لیا ت کے بارے میں تفصیلی بر یفنگ د یتے ہو ئے بتا یا گیا کہ گزشتہ چو بیس گھنٹوں میںراولپنڈ ی ضلع میں کل 403کنفرم مر یض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سی395 ضلع راولپنڈی جبکہ08دوسرے اضلاع کے مریض ہیں پو ٹھوہار ٹائون میںکورو نا وائرس کی124کنفرم مر یض ، کینٹ میں110، راول ٹائون میں75، گوجر خان میں16، ٹیکسلا میں54 ،مر ی میں08،کوٹلی ستیاں میں01، کلرسیداں میں02 جبکہ کہوٹہ میں 05 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

ہو لی فیملی ہسپتال میں اس وقت22، بے نظیر بھٹو ہسپتال میں09،فو جی فا ئو نڈ یشن میں12 ، ڈسٹر کٹ ہیڈکواٹرہسپتال میں02 ، ہارٹس انٹر نیشنل میں03جبکہ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آٖ ف یورالوجی میں88مر یض موجود ہیںگزشتہ روز کورونا کے باعث03 اموات ہوئیں جن میں75سا لہ لیلیٰ بی بی، 65 سالہ واصف حسین اور66 سالہ مشتاق احمد شا مل ہیں۔