موسلا دھار بارش کے باعث گرمی اور حبس کی شدت میں کمی

ہفتہ 17 اپریل 2021 14:44

موسلا دھار بارش کے باعث گرمی اور حبس کی شدت میں کمی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2021ء) خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،موسلا دھار بارش کے باعث گرمی اور حبس کی شدت میں کمی آ گئی اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 18سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش ڈیرہ اسماعیل خان میں 26ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،تیمرہ گرہ میں 21،سیدو شریف 6،دیر اور کالام 4 جبکہ پشاور میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روزچترال ،مالاکنڈ، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، مردان، صوابی ، چارسدہ، کرم،کو ہا ٹ، بنوں اور وزیرستان میں تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران چند مقامات پر ژ ا لہ باری کا بھی امکان ہے جبکہ اتوار کے روز :چترال ،مالاکنڈ، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، مردان، صوابی ، چارسدہ،کرم،کو ہا ٹ، بنوں اور وزیرستان میں تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔اس دوران چند مقامات پر ژ ا لہ باری کا بھی امکان ہے۔