اپوزیشن کی آپس کی دوریاں موجودہ حکومت کو سپورٹ دے رہی ہیں،سید خورشید شاہ

مجھے مسلم لیگ اور مولانا فضل الرحمان سے امید ہے کہ وہ اس پر غور کریں گے،رہنما پیپلزپارٹی کی گفتگو

منگل 20 اپریل 2021 22:50

اپوزیشن کی آپس کی دوریاں موجودہ حکومت کو سپورٹ دے رہی ہیں،سید خورشید ..
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہاہے کہ اپوزیشن کی آپس کی دوریاں موجودہ حکومت کو سپورٹ دے رہی ہیں اگر ہم نہ بیٹھے اور مل کر نہ چلے تو یہ حکومت جو ملک میں تباہی مچا رہی ہے اس کے ہم بھی ذمہ دار ہونگے مجھے مسلم لیگ اور مولانا فضل الرحمان سے امید ہے کہ وہ اس پر غور کریں گے اور ناراضگیاں زیادہ دیر لے کر نہیں چلیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھرکی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزیدکہاکہ ملکی مسائل کے حل کے لیے تو حکومت کا ساتھ دے سکتے ہیں لیکن عوام کا خون چوسنے والی اس حکومت کا حصہ نہیں بن سکتے ان کا کہنا تھا کہ اپنے 32 سالہ سیاسی کیریئر میں ایسی بدترین پارلیمنٹ نہیں دیکھی عمران خان نے ثابت کردیاہے کہ وہ کنٹینر پرکھڑے ہوکر جس پارلیمنٹ کی بات کرتے تھے اس نے اس پارلیمنٹ کو وہی بنا دیا ہے جو آرڈیننسز پر چل رہی ہے اور زیادہ دیر نہیں چل سکتی ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت جتنی مہنگائی ہے اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا یہ لوگ کوشش کررہے ہیں کہ ملک میں قتل و غارتگری ہو اور عوام کی توجہ مہنگائی کی طرف سے ہٹ جائے یہ لوگ ٹیکس ریکوری میں ناکامی کے بعد عوام پر براہ راست ٹیکسز لگا رہے ہیں ہم نے اپنے دور میں مہنگائی کا حل تنخواہیں بڑھا کر نکالا تھا مگر اس حکومت کے تو آپس کے جھگڑے پورے نہیں ہورہے ہیں پارلیمنٹ کو مچھلی بازار بنادیاگیایے اسکے اندر گالم۔

(جاری ہے)

گلوچ چل رہی ہے الگ الگ آوازیں آرہی ہیں ایسے لگتا ہے کہ جیسے سیلرز اپنی اپنی چیزیں بیچ رہے ہیں یہ لوگ آئی ایم ایف کے ایما پر بجلی ،گیس اور پیٹرول مہنگا کرنے جارہے ہیں انہیں عوام کا احساس تک نہیں یے ان کا کہنا تھا کہ فرانس ایک ملک ہے اس سے ایک دم تعلقات ختم کرنیکی بات فی الحال درست نہیں ہے مگر ہر مسئلے کا حل مذاکرات اور پارلیمنٹ ہے مگر یہ لوگ تو پارلیمنٹ کی بالادستی کے بجائے اسے ڈی گریڈ کرنیکی بات کرتے ہیں ان کے ہاس غریب عوام کو دینے کے لیے کچھ نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ الحمد اللہ پورے پاکستان سے میرے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا میں امن پرست ہوں اور ہمیشہ پارلیمنٹ کی بات کرتاہوں میں چاہتاہوں کہ سیاستدان ایک دوسرے سے عزت و احترام سے ملیں میری ہر امید اللہ اور ملک کی عدالتوں میں ہے میں سات بار پارلیمنٹ کا حصہ رہا ہوں مجھے پتہ ہے آرڈیننس پر چلنے والی پارلیمنٹ زیادہ دیر نہیں چل سکتی انہوں نے وزیر اعظم کی جانب سے سندھ کے لیے 446 ارب روپے کے پیکیج کے اعلان کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ جب جب ایم کیو ایم حکومت سے روٹھتی ہے تو اسے منانے کے لیے اعلان کرتی ہے ایم کیو ایم بھی مجبور۔

ہے کہاں جائے وہ بھی دوبارہ پرانی تنخواہ پر کام کرنا شروع کردیتی ہے۔