سرینگر: نظر بند حریت رہنما ایاز اکبر کی اہلیہ انتقال کر گئیں

ایاز اکبر 2018سے نئی دلی کی تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر نظر بند ہیں

جمعہ 23 اپریل 2021 21:56

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2021ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما ایاز اکبر کی اہلیہ طویل علالت کے بعد سرینگر میں انتقال کر گئی ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مرحومہ گزشتہ 8 برس سے کینسر میں مبتلا تھیں اور وہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب وفات پا گئیں۔ ان کی نماز جنازہ آج سری نگر کے علاقے ملورہ ایچ ایم ٹی میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

حریت رہنمائوں نور محمد کلوال ، محمد احسن اونتو ،محمد یاسین بٹ، محمد اشرف لایہ، سید ظہور گیلانی ، عبدالغنی بٹ سمیت سینکڑوں لوگوں نے مرحومہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ایاز اکبر 2018سے نئی دلی کی تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر نظر بند ہیں۔ بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے ’نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی ‘‘(این آئی ای) نے ایاز اکبر، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ ، مسرت عالم بٹ، آسیہ اندرابی، ، الطاف احمد شاہ، نعیم احمد خان،پیر سیف اللہ ،شاہد الاسلام ،فاروق احمد ڈار، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی ، سید شاہد یوسف ، سید شکیل یوسف، ظہور احمد وٹالی سمیت درجنوں حریت رہنمائوں کو جعلی مقامات میں گرفتار کر رکھا ہے۔