
کورونا کی تشویشناک صورتحال، وزیراعظم کا بھارت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار
بھارت سمیت دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی جلد صحیتابی کے لیے دعاگو ہوں،ہمیں مل کر انسانیت کا سامنا کرنے والے اس عالمی چیلنج کا مقابلہ کرنا چاہیے۔وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ
مقدس فاروق اعوان
ہفتہ 24 اپریل 2021
13:01

(جاری ہے)
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمیں مل کر انسانیت کا سامنا کرنے والے اس عالمی چیلنج کا مقابلہ کرنا چاہیے۔
بھارت میں گزشتہ روزصرف 24 گھنٹوں میں 23 اپریل کو کورونا وائرس کے 3 لاکھ 32 ہزار 730 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 2263 مریض انتقال کر گئے ۔ یہ اعداد و شمار دنیا میں یومیہ کیسز کی سب سے زیادہ تعداد بھی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت میں ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد افراد اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں جب کہ اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 86 ہزار 920 ہوچکی ہے۔ دہلی حکومت کے آن لائن ڈیٹا بیس کے مطابق دو تہائی سے زائد اسپتال مکمل طور پر بھر چکے ہیں۔ عوام کو بلا ضرورت گھر سے نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایات کی جا رہی ہیں ۔ دوسری جانب وبا کی تیزی سے بگڑتی صورتحال کے باعث ملک میں صحت کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا ہے۔کئی اسپتالوں میں آکسیجن کی مصنوعی قلت بھی پیدا کی جا رہی ہے جس سے اسپتالوں میں موجود کئی مریضوں کی حالت تشویشناک بھی ہوئی۔ اسپتالوں میں جگہ کی کمی کی وجہ سے بھارت میں کئی شہری اسپتالوں کے سامنے ہی پگڈنڈیوں اور فُٹ پاتھ پر سونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ن لیگ نے ایٹمی دھماکے کئے اور اب جنگ جیت کر ثابت کردیا کہ ہم پاکستان کا بہتر دفاع کرنا جانتے ہیں
-
پنجاب میں صرف 3 ماہ میں اپنا کماؤ اپنا کھاؤ کے تحت 61 ارب روپے قرض دینے کی تاریخ رقم کر دی گئی
-
وزیر داخلہ سے برطانوی وزیر خارجہ کی ملاقات؛ غیر قانونی امیگریشن سمیت کئی شعبوں میں اشتراک پر گفتگو
-
شاہ محمود قریشی دِل میں تکلیف کے باعث جیل سے ہسپتال منتقل
-
علیمہ خان کی بیرون ملک جانے کیلیے اجازت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
وزیراعلی بلوچستان میرسرفرازبگٹی کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات صوبے کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی اقدامات اور امن و امان پر تفصیلی تبادلہ خیال
-
علیمہ خان کا کنول شوذب سے بات کرنے سے انکار
-
2022 میں بطور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کا بین لاقوامی سطح پر پاکستان کا دفاع کیا، ہمایوں خان
-
فریقین سندھ طاس معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر قائم رہیں، برطانوی وزیرخارجہ
-
وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کی ملاقات،باہمی تعلقات، دوطرفہ تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تبادلہ خیال
-
بھارت بڑے بڑے جہاز لیکر آیا جنہیں پاکستانی افواج نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا،وزیردفاع
-
پارلیمنٹ نے پاک بھارت جنگ میں مثبت اور توانا کردار ادا کیا ہے، نواز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.