مکوآنہ ،ماموں کانجن میں شادی شدہ خاتون کو اغوا کرلیا گیا ،مقدمہ درج

ہفتہ 24 اپریل 2021 15:04

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2021ء) ماموں کانجن میں شادی شدہ خاتون کو اغوا کرلیا گیا ،مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد شفیق ولد محمد رفیق سکنہ طارق کالونی کی بیوی خالدہ پروین گھر میں اکیلی تھی کہ محمد سجاد ولد منیر بھٹی سکنہ 243 رب فیصل آباد بسوار کارآیا اور زبردستی اغواء کرکے نامعلوم مقام پر لے گیا جس پر مقامی پولیس نے خاوند کی درخواست پر محمد سجاد کے خلاف 496/A ت پ کے تحت مقدمہ درج کر دیا۔