پی پی رہنما خورشید شا ہ کی بیٹے سمیت کورونا کا شکار رپورٹیں مثبت آگئی

پیر 3 مئی 2021 18:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2021ء) پی پی رہنما خورشید شا ہ کی بیٹے سمیت کورونا کا شکار رپورٹیں مثبت آگئی ،خورشید شاہ تین روز سے بھتیجے کے انتقال کے باعث پے رول پر رہا تھے تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ اور انکے بیٹے سید زیرک شاہ کورونا کا شکار ہوگئے ہی زرائع کے مطابق سیدخورشید شاہ تین روز سے بھتیجے سید عدیل شاہ کے انتقال کے باعث پے رول پر رہا تھے ، عدیل شاہ کورونا وائرس کے باعث کراچی میں انتقال کر گئے تھے نماز جنازہ پر سیکڑوں لوگوں نے ان کے بھتیجے کے انتقال پر تعزیت کی تھی تعزیت اور نماز جنازہ کے دوران ایس او پیز خیال رکھنے کے باوجود پی پی رہنما سید خورشید شاہ اور انکے بیٹے سید کورونا کا شکار ہوگئے گذشتہ روز کرائے گئے کورونا ٹیسٹ میں خورشید شاہ کے چھوٹے صاحبزادے زیرک شاہ بھی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہیں۔