صحافیوں کے تحفظ سے متعلق پالیسی بنائی، قانون سازی کی جائے، رضا ربانی

آزادی صحافت ہمارے منشور کا حصہ ہے صحافیوں نے ہمارے ساتھ جدوجہد کی ہے، سینیٹرشیری رحمن

پیر 3 مئی 2021 21:36

صحافیوں کے تحفظ سے متعلق پالیسی بنائی، قانون سازی کی جائے، رضا ربانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے عالمی یوم آزادی صحافت پر صحافیوں کے تحفظ سے متعلق پالیسی اور قانون سازی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مئی 2020 سے اپریل 2021 کے دوران 15 ہزار میڈیا ورکرز ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اس لئے صحافیوں کے تحفظ سے متعلق پالیسی بنائی اور قانون سازی کی جائے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کی رہنماء سینیٹر شیری رحمان نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ آزادی صحافت ہمارے منشور کا حصہ ہے کیونکہ صحافیوں نے ہمارے ساتھ جدوجہد کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت کے عالمی دن پر پاکستان کی صحافی برادری کو خراج پیش کرتی ہوں، انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس نے پاکستان کو صحافیوں کے لیے دنیا کا پانچواں خطرناک ترین ملک قرار دیا۔پی پی نائب صدر نے کہا کہ میڈیا کی آزادی کے لیے پیپلز پارٹی صف اول ہے اور رہے گی، صحافیوں نے پیپلزپارٹی کے ساتھ آمریت کا مقابلہ کیا۔