قید کشمیریوں کی زندگی خطرے میں ہے،بھارتی حراست میں اشرف صحرائی کو شہید کیا گیا،مشعال ملک

ہندوستانی فوج کا جبر بربریت ظلم و ستم کبھی کشمیر کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتی، یاسین ملک کی اہلیہ کا بیان

جمعرات 6 مئی 2021 13:40

قید کشمیریوں کی زندگی خطرے میں ہے،بھارتی حراست میں اشرف صحرائی کو شہید ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2021ء) کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ قید کشمیریوں کی زندگی خطرے میں ہے،بھارتی حراست میں اشرف صحرائی کو شہید کیا گیا،ہندوستانی فوج کا جبر بربریت ظلم و ستم کبھی کشمیر کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتی۔اپنے بیان میں مشعال ملک نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر کا ایک اور چراغ گل ہو گیا۔

مشعال ملک نے کہاکہ یہ چراغ اپنے پیچھے بہادری دلیری اور قربانیوں کی کوئی داستاں چھوڑ گیا۔انہوںنے کہاکہ بھارتی حراست میں اشرف صحرائی کو شہید کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ ہندوستانی فوج کا جبر بربریت ظلم و ستم کبھی کشمیر کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتی۔انہوںنے کہاکہ تہاڑ جیل میں قید کشمیریوں کی زندگی خطرے میں ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تہاڑ جیل سیل نمبر 6 میں قید 444 خواتین میں سے 57 خواتین کے کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آئے۔

انہوںنے کہاکہ اس سیل میں حریت رہنما آسیہ اندرابی بھی موجود ہیں،تہاڑ جیل میں قید ایک کشمیری خاتون کی موت کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یاسین ملک تہاڑ جیل میں ہیں،انکی جان کو بھی خطراک لاحق ہیں،بھارت کرونا کی آڑ میں تحریک آزادی دبانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔مشعال ملک نے کہاکہ کشمیری قوم سے درخواست ہے باہر نکلو اور اپنے عزیم لیڈر کو بھرپور طریقے سے الوداع کرو۔