وزیراعظم عمران خان ایران اور سعودی عرب کے مذاکرات میں کردار ادا کرنے کو تیار

وزیراعظم نے ایران اور سعودی عرب تنازع کے خاتمے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ، ایران کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں سعودی ولی عہد کے حالیہ بیان کے حوالے سے وزیراعظم اپنا کردار ادا کریں گے ، ہم مسئلہ کشمیر سے متعلق سعودی قیادت کی جانب دیکھ رہے ہیں ، سعودی عرب مسئلہ کشمیرکے حل میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وفاقی وزیرفواد چوہدری کی گفتگو

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 7 مئی 2021 11:47

وزیراعظم عمران خان ایران اور سعودی عرب کے مذاکرات میں کردار ادا کرنے ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 مئی 2021ء ) وزیراعظم عمران خان ایران اور سعودی عرب کے مذاکرات میں کردار ادا کرنے کو تیار ہوگئے ، فواد چوہدری کہتے ہیں کہ وزیراعظم نےایران اور سعودی عرب تنازع کے خاتمے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، ایران کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں سعودی ولی عہد کے حالیہ بیان کے حوالے سے وزیراعظم اپنا کردار ادا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اسلامی دنیا کے لیے سعودی قیادت کی خدمات کوتسلیم کرتے ہیں ، جاننا چاہیں گے کہ ایران سعودی عرب گفت وشنید پاکستان کس طرح آسان بنا سکتا ہے ، وزیراعظم عمران خان نے ایران اور سعودی عرب تنازع کے خاتمے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ، ایران کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں سعودی ولی عہد نے بیان دیا ، ان کے حالیہ بیان کےحوالے سے وزیراعظم اپنا کردار ادا کریں گے ، تمام ممالک کو ایک دوسرے کی خود مختاری کا احترام کرنا چاہیئے۔

(جاری ہے)

فوادچوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب کا یہ تیسرا دورہ ہوگا ، وزیراعظم کے سعودی قیادت کے ساتھ اچھے ذاتی تعلقات ہیں ، یہ تعلقات باہمی محبت اور بھائی چارے کے رشتے پر مبنی ہیں ، دورے کے دوران وزیراعظم اقتصادی شراکت داری کے بارے میں گفتگو کریں گے ، ہم مسئلہ کشمیر سے متعلق سعودی قیادت کی جانب دیکھ رہے ہیں ، سعودی عرب مسئلہ کشمیرکے حل میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب کے3 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم کو دورے کی دعوت دی ہے ، وزیرخارجہ اور کابینہ کے دیگر وزرا کے علاوہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہو گا ، تین روزہ دورے کے دوران دوطرفہ تعاون، اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جب کہ وزیراعظم سعودی حکام کے ساتھ سعودی عرب میں پاکستانیوں کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کریں گے ، اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف، ورلڈ مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل محمد بن الکریم العیسیٰ اور حریمین شریفین کے پیش اماموں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔