وزیر اعظم عمران خان کی مدینہ منورہ میں روزہ رسول ؐ پر حاضری

وزیرِ اعظم نے وفد سمیت مسجدِ نبوی ؐمیں افطار کی اور نمازِ مغرب ادا کی

ہفتہ 8 مئی 2021 23:15

مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2021ء) وزیر اعظم عمران خان نے مدینہ منورہ میں روزہ رسول ؐ پر حاضری دی ۔ہفتے کو وزیر اعظم عمران خان نے مدینہ منورہ میں مقدس سرزمین پر بغیر جوتوں کے قدم رکھا ۔بعد ازاں انہوں نے روزہ رسول ؐ پر حاضری دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعظم نے ملک و قوم کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔وزیراعظم کے وفد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ شیخ رشید، سینیٹر فیصل جاوید، گورنر کے پی شاہ فرمان، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور صوبائی وزیر خوراک پنجاب علیم خان بھی شامل تھے۔وزیرِ اعظم عمران خان نے وفد سمیت مسجدِ نبوی ؐمیں افطار کی اور نمازِ مغرب ادا کی۔