Live Updates

مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ حکومت بنائے گی،راجہ عثمان حیدر ایڈووکیٹ

حلقہ چھ کے دیگر بنیادی مسائل بھی حل کر ینگے، آزاد کشمیر میں گلگت جیسا کوئی ڈرامہ رچانے کی کوشش کی گئی تو کشمیری قوم اسی کسی صورت قبول نہیں کریگی، مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے ساڑھے چار سالہ دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے ،راہنماء مسلم لیگ(ن)

اتوار 9 مئی 2021 15:30

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2021ء) فرزند وزیراعظم و راہنماء مسلم لیگ(ن)راجہ عثمان حیدر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایک پھر مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامباب ہو گی ،حلقہ چھ کے دیگر بنیادی مسائل بھی حل کر یں گے،آمدہ انتخابات میںآزادکشمیر بھر اور جہلم ویلی کے دو نوں حلقوں سے مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے جیتے گی مسلم لیگ (ن) کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ حکومت بنائے گی، اگر آزاد کشمیر میں گلگت جیسا کوئی ڈرامہ رچانے کی کوشش کی گئی تو کشمیری قوم اسی کسی صورت قبول نہیں کرے گی، مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے ساڑھے چار سالہ دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے، بھمبر سے نیلم تائو بٹ تک تمام اہم شاہرات کی تعمیر سمیت بے شمار ترقیاتی کام کیے گئے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، تمام سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی،محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس کا نفاذ، غیر جانبدار پبلک سروس کمیشن کا قیام،13آئینی ترمیم کی منظوری، ختم نبوتؐ کے قانون کی منظوری جیسے تمام تاریخی اقدامات کیے، مسلم لیگ ن کی حکومت نے این ٹی ایس اور پبلک سروس کے ذریعے غیر جانبدار طریقہ سے بھرتیاں کرکے ریاست میں حقیقی معنوں میں میرٹ کی پاسداری کی، جبکہ ماضی کی حکومتوں نے ہر جگہ منظور نظر لوگوں کو بھرتی کرکے اداروں کو تباہ کیا، مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی متحد ہے، تمام کارکنان میاں محمد نواز شریف کے بیانیہ ووٹ کو عزت دو کے ساتھ ہیں، آزاد کشمیر میں راجہ فاروق حیدر اور شاہ غلام قادر کی قیادت میں پارٹی متحد و منظم ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی حکومت سے عوام تنگ آ چکی ہے تبدیلی سرکار نے ملک کے اداروں کا ستایا ناس کر دیا ہے ملک میں ہولناک قسم کی مہنگائی نے افراتفری پھیلا دی ہے۔ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے سیاسی انتقام کے علاوہ کو ئی کام نہیں کیا۔ ملک کے اداروں کو بے پناہ نقصان پہنچایا گیا۔ مہنگائی سے غریب آدمی خود کشی کر رہا ہے، حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے ہر چیز مزید مہنگی ہو گئی ہے۔

شدید مہنگائی کی وجہ سے کرائم میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔لیکن وفاقی حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔انہوں نے کہا تبدیلی سرکار نے جتنے بھی وعدے کیے سب پر یو ٹرن لیا۔ اس وفاقی حکومت نے غریب انسان کی عزت کا بھی جنازہ نکال دیا ہے لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں لیکن وفاقی حکومت ابھی بھی عوام کو کہہ رہی ہے کہ گھبرانا نہیں۔انہو ں نے کہاکہ کفرکی حکومت چل سکتی ہے لیکن ظلم کی نہیں، تبدیلی سرکاراپنابوریابسترباندھ لے، مسلم لیگ ن عوام کی مسیحاجماعت ہے اوروہی قائد کشمیر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے آزاد کشمیر کے لیے تاریخی تعلیمی پیکج کی منظوری دیدی،200 تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کر دیا گیا سینکڑوں نئی آسامیاں تخلیق،این ٹی ایس اور پی ایس کے بعد اہلیت و صلاحیت کی بنیاد پر پڑھے لکھے تعینات کرنے کے بعد ضرورت کے بعد تاریخی تعلیمی پیکج کی منظوری دیدی گئی۔

۔تحریک انصاف کی حکومت کا کوئی ویژن نہیں۔یہ لوگوں کے جذبات سے کھیلتے ہیں اور یہی آزادکشمیر میں بھی کرنا چاہتے ہیں مگر انہیں ناکامی ہو گی۔پچاس لاکھ گھر،ایک کروڑ نوکریاں کدھر ہیں۔انڈے اور مرغی کا ویژن لیکر اکیسویں صدی میں جانا چاہتے ہیں جو لائے ہیں وہ بھی چکرا گئے ہیں۔ محمد نواز شریف نے بطور وزیراعظم ملک کی معیشت کو پھر پٹری پر ڈال دیا تھا 2013 میں جب مسلم لیگ ن کو حکومت ملی تو ملک کا برا حال تھا۔

قائد پاکستان محمد نواز شریف نے ہر محاذ پر ملک کو بہتری کی جانب گامزن کیا۔انہوں نے کہا جب مسلم لیگ ن برسر اقتدار آئی تو بائیس بائس گھنٹے کیلوڈشیڈنگ چل رہی تھی،گیس کا نشان نہیں تھا،امن و امان کی صورتحال دگرگوں تھی۔انہوں نے کہا پھر تحریک انصاف والے مورچہ زن ہو گئے مگر ان تمام مشکلات کے باوجود محمد نواز شریف نے ملک کو مشکل حالات سے باہر نکالا۔

انہوں نے کہا ان سے تو ملک چل ہی نہیں رہا جس طرف رخ کرتے ہیں مشکل دیکھ کر دوسری جانب چل پڑتے ہیں نہ ایک کام ہوتا ہے نہ دوسرا قومی مسائل چٹکی بجاتے حل نہیں ہو سکتے سب کو مل کر حکمت عملی سے آگے بڑھنا ہو گا تب ملک و قوم کو ترقی ملے گی۔انہوں نے کہا ہماری تو خواہش ہے کہ یہ کامیاب مگر ان کے اطوار دیکھ کر ایسا ہوتا نظر نہیں آ رہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات