ش*آئین اور قانون کے دائرے میں راہ کر عوام کے حقوق کا جنگ لڑیں گے،محراب بلوچ

اتوار 9 مئی 2021 20:30

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2021ء) آئین اور قانون کے دائرے میں راہ کر عوام کے حقوق کا جنگ لڑیں گے ہم ترقی کے خلاف نہیں ہیں لیکن چند افراد کے ساتھ مل کر قومی حقوق کے بٹوارا ہونے نہیں دیں گے ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے سنئیر رہنما و ضلعی صدر محراب بلوچ نے اتوار کے روز کوہلو میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاتفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر و مرکزی رہنما چیرمین محراب بلوچ نے کہا کہ OGDCLکمپنی گزشتہ کئی مہینوں سے ضلع کوہلو کے علاقے ماڑ تھل جاندران موضع پرائی میں عالیانی قبائل کے زمینوں پے کام کر رہا ہے کمپنی کے گاڑیوں نے دوران سروے علاقے میں فصلات درختوں اور زمین کو نقصان پہنچایا لیکن یہاں کے زمینداروں کو ان کے معاوضے سے مکمل طور پر بے خبر رکھا گیا اور کسی سے ایگریمنٹ کئے بغیر غیر قانونی طریقے سے کام کر رہا ہے اگر کسی نے کوئی معاہدہ کیا تو انھیں عوام کے سامنے رکھا جائے پورے ضلع کے سیاہ سفید ایک دو فرد نہیں ان سرزمینوں کے لیے مری قوم نے خون بہائے ہیں ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر چیئرمین محراب بلوچ نے اتوار کے روز نیشنل پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون کے دائرے میں راہ کر عوام کے حقوق کا جنگ لڑیں گے ان زمینوں میں سے نکلنے والا تیل و گیس سے بلوچستان کو مکمل نظرانداز کیا جارہا ہے جس کی بنا پر یہاں کے مکینوں کو مکمل نظر انداز کرنا سمجھ سے بلا تر ہے کوہلو میں کچھ لوگ کہتے ہیں گیس و تیل دریافت کرنے والے کمپنیوں کے مخالف بات کرنے والے ترقی مخالف ہیں ان عقل کے اندھوں کو کوئی سمجھائے کہ یہ کوئی خیراتی راشن کا ٹرک نہیں جس کے تقسیم پر ہم خاموش رہیں یہ خاموشی کا ازالہ ہمارے آنے والے نسلیں بھی نہیں کرسکیں گے کوہلو میں گیس و تیل کے تمام معاہدوں اور زمین پر ذخائر کی دریافت سے زمین کے مالکان کو معاوضے علاقے میں مختلف شعبہ جات میں تعمیراتی ترقیاتی پروجکٹس کی منظوری کے بعد گیس و تیل کے تمام تر معاملات کے معلومات تک عوام کو رسائی دیا جائے تاکہ ترقی کے خواب کو عملی جامہ پہنایائے جاسکے نا کہ کوہلو کے مظلوم عوام کے حقوق کی استحصال ہو ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر طاقت وار طبقہ نے توجہ نہیں دیا تو OGDCLکے خلاف عدالت عالیہ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے قومی اسمبلی اور سینٹ میں بل بھی پیش کریں گے اور عید کے بعد گرینڈ جرگہ کا بھی انعقاد کیا جائے گا ۔