لکی مروت ‘ تمام تجارتی سرگرمیوں پر 16مئی تک پابندی لگادی جس کی رو سے دکانیں اور مارکیٹ بند رہیں گی

پیر 10 مئی 2021 13:58

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2021ء) ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالحسیب نے کورونا وبا کے کیسز میں اضافے کے پیش نظرضابطہ فوجداری کی دفعہ144کے تحت حاصل اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے تمام تجارتی سرگرمیوں پر 16مئی تک پابندی لگادی جس کی رو سے دکانیں اور مارکیٹ بند رہیں گی البتہ پرچون فروش، جنرل و میڈیکل سٹور، ویکسی نیشن مراکز، پھل و سبزی فروش، پولٹری و قصائیوں کی دکانیں،بیکریاں، پٹرول پمپ، فوڈٹیک اوی( کھانے پینے کی چیزیں گھر لے جانے کی سہولت)،ای کامرس( ہوم ڈیلیوری)، یوٹیلٹی سٹور،بجلی، قدرتی گیس، انٹرنیٹ،موبائل نیٹ ورک، ٹیلی کام،کال سینٹر اور میڈیا دکانیں/دفاتر پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، اس کے علاوہ 50فیصد گنجائش کے ساتھ نجی گاڑیوں، ٹیکسی موٹر کار، آٹو رکشوں اور مال بردار گاڑیوں کے سوا بین الاضلاعی اور بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بھی مکمل طور پر بند رہے گی ۔

(جاری ہے)

سیاحتی مقامات، پبلک پارکس، ہوٹل، ریسٹورنٹس،شاپنگ مال اور سیاحتی مقامات بند اوران کی جانب جانے والی سڑکیں بھی بند رہیں گی۔