موسلا دھار بارش: آئیسکو کے 35 فیڈرز ٹرپ کر گئے، کئی علاقوں میں بجلی غائب
محکمہ موسمیات کی آئندہ تین روز میں وقفے وقفے سے بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی
پیر 10 مئی 2021 23:54
(جاری ہے)
آئیسکو کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں بارش رک گئی ہے وہاں بجلی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ روز اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے اور کئی جگہوں پر پانی کھڑا ہوگیا، جس کے سبب مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ خیبر پختونخوا کے علاقے ایبٹ آباد، گلیات کے مختلف سیاحتی مقامات پربارش بھی بارش ہوئی۔ بارش کے باعث ایبٹ آباد کیمختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوگئی۔ اسی طرح ہری پور اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی۔ مری اورگردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جبکہ کوہاٹ ،ٹیکسلا اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ فتح جنگ اور گردونواح میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ تین روز میں وقفے وقفے سے بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلامآباد میں مطلع ابرآ لود رہے گا اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ ا?باد، پشاورمیں بارش کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان اورکشمیر میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید موسم کی خبریں
-
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
-
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کی آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی
-
کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
-
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتہ شہر لاہور میں بارش کی پیش گوئی
-
25 فروری کو آنے والے سسٹم کے زیراثرکراچی میں بھی بارش کا امکان
-
ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں 17 سے 21 فروری تک بارشوں کی پیشگوئی
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ
-
31جنوری سے 4فروری تک بارش اورپہاڑوں پر برف باری پیشگوئی
-
ہفتہ کے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع
-
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئرکوالٹی انڈیکس 241ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.