جموں میں بھارتی پولیس پر دستی بم سے حملہ

بدھ 12 مئی 2021 12:58

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں خطے میں ضلع سانبہ کے علاقے نوڈ میں اس وقت افراتفری مچ گئی جب ایک پولیس پارٹی سے دستی بم سے حملہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک پولیس افسر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو ایک دھماکے کی آواز سنی گئی اور بعد میں پتہ چلا کہ سانبہ مانسر سڑک پرنوڈکے علاقے میں ایک پولیس ناکے پر دستی بم سے حملہ کیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ دستی بم اپنے ہدف پر نہیں لگا اورسڑک پر پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعے کے فوراًبعد بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے علاقے کو اپنے محاصرے میں لیا اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔