سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 13 مریض انتقال کرگئے جبکہ 1232 نئے کیسز رپورٹ ہوئے

بدھ 12 مئی 2021 22:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 مریض انتقال کرگئے جبکہ 1232 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور633 افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13630 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 1232 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 9 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 4778 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اب تک 3806110 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور295469 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 633 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 272214 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 92.1 فیصد ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ اس وقت 18477 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 17767 گھروں میں اور 710 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 666 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 62 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 1232 نئے کیسز میں سے 529 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 237،ضلع جنوبی 135، ضلع وسطی 97،ملیر 36، کورنگی 16 اور ضلع غربی میں سے 8 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اسی طرح حیدرآباد 266، دادو 154،ٹھٹھہ 52، جامشورو46،سانگھڑ 39، مٹیاری 33، بدین29،میرپورخاص 14،ٹنڈو الہیار 12، گھوٹکی اور نوشہروفیروز8۔

8،لاڑکانہ اور سجاول 7۔7، شہید بے نظیر آباد 6،سکھر 4، جیکب آباد، کشمور، شکارپور، ٹنڈو محمد خان، عمرکوٹ اور خیرپور میں سے 1۔1 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔وزیراعلی سندھ نے صوبے کے عوام کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکید کی۔