
مشن نورانی کو مکمل کرکے دم لیں گے، مفتی بشیرالقادری
مولانا شاہ احمد نورانیؒ کی شخصیت ایک یونیورسٹی کا درجہ رکھتی ہے، مولانا نورانیؒ کی شخصیت ایک مینارہ نور ہے،عرس سے خطاب
اتوار 6 جون 2021 18:15
(جاری ہے)
مقررین نے اپنے خطاب میں قائد ملت اسلامیہ حضرت علامہ شاہ احمدنورانیؒ کی مذہبی وسیاسی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ علامہ شاہ احمدنورانیؒ نے ساری زندگی دین متین کی خدمت اور ملک میں نظام مصطفیٰ ؐ کے نفاذ کی جدوجہدمیں گزاری۔
انہوں نے کہاکہ قائد ملت اسلامیہ حضرت علامہ مولانا شاہ احمد نورانیؒپاکستانی سیاست کا وہ چمکتا ہوا ستارہ ہیںجس کی روشنی بھٹکے ہوئے لوگوں کی قیامت تک رہنمائی کرتی رہے گی ،خاردار سیاست میں اسلام کے زریں اصولوں کو روشناس کرانے اور مدینہ کے تاجدار سرورکائنات ؐ کی نظام حکومت کوماڈل بناکر پیش کرنے کا سہرا آپ کے سر ہے، آپ نے سیاست کی سیاہ کاری کا پردہ بڑی بے باکی جرأت اور استقامت سے چاک کیا اور آخری دم تک پاکستان کو حقیقی اسلامی ریاست بنانے اور نظام مصطفی ؐ کو اقتدارمیں لانے کی جدوجہد کرتے رہے، مولانا شاہ احمد نورانیؒ کی شخصیت ایک یونیورسٹی کا درجہ رکھتی ہے، میدان سیاست ہو یا مسجد کی امامت ،ڈکٹیٹر حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے کا مرحلہ ہو یا عالمی فورم پر مظلوم مسلمانوں کے حقوق کی جنگ ،عالم اسلام کے مسلمانوں کے سلگتے ہوئے مسائل پر صدائے حق بلند کرنے کامعاملہ ہو یاپاکستان کی پارلیمنٹ میں سیکولرازم کا راستہ روکنے کی جدوجہدہو یا فتنہ قادیانیت کے خلاف پارلیمنٹ کی تاریخی فتح ہو یااسلامی قوانین کانفاذہو حضرت قائد اہلسنت مولانا شاہ احمد نورانیؒ کی شخصیت ہر میدان میں بے مثال نظر آتی ہے۔ آپ نے ہمیشہ سچائی، ایمانداری ،صبرو استقامت ،تقویٰ اور پرہیزگاری کو اپناشعار بنائے رکھا باطل کے سامنے ڈٹ جانا اور مظلوم کی دادرسی کرنا،لسانی نسلی عصبیتوں کا جرأت واستقامت سے مقابلہ کرنا اورمسلم قومیت کی فکر وفلسفہ کو پروان چڑھانامولانا شاہ احمد نورانیؒ کے رہنما اصول تھے۔ آپ نے پاکستان میں فرقہ وارانہ تعصبات کی بینج کنی کیلئے تمام مکاتب فکر کی جماعتوں کو ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم پر منظم کیا،متحدہ مجلس عمل قائم کر کے علماء کیلئے اقتدار کے راستے کو کھول دیا،آپ نے بحیثیت پارلیمانی لیڈر ملک کے دستور کو اسلامی سانچے میں ڈھالنے کیلئی278اسلامی دفعات پیش کیں، مسلمان کی تعریف اور صدر وزیر اعظم سے لے کر اراکین پارلیمنٹ تک کا حلف نامہ ترتیب دیا،آپ نے سینٹ اور قومی اسمبلی میں اسلام کا حقیقی تصور اجاگر کیا،ذولفقار علی بھٹو کے مقابلے میں وزرات عظمیٰ کا الیکشن لڑا، قائد حزب اختلاف کی حیثیت سے اہم کردار ادا کیا، ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کو ٹھوکر مار ی اور آلائیشوںسے پرپاکستانی سیاست میں کبھی اپنے دامن کو داغدار نہیں ہونے دیا۔مولانا نورانیؒ کی شخصیت ایک مینارہ نور ہے، ان اسلام پسندوں کیلئے جو نظام مصطفی ؐ کو اقتدار میںلانا چاہتے ہیں جو عظمت مصطفی ؐ کے محافظ ہیں جو امریکہ کے نیورولڈ آڈر کے خلاف مجاہدانہ جدوجہد کرنے اوربھارت ، اسرائیل کی جارحانہ طرز عمل کا راستہ روکنے کیلئے شوق شہادت کے جذبے سے سرشار ہو کر جرأت مندانہ کردار ادا کررہے ہیں مولانا نورانی ؒ ایک فکر ہیں، اسلام کے غلبہ کی ایک تحریک ہیں، نظام مصطفیؐ کو اقتدار میں لانے کی ایک آرزوہیں ،قرآن کی دولت سے قلوب کو گرمانے کا ایک پیغام ہیں عشق مصطفی ؐکے جذبے کو پروان چڑھانے کارول ماڈل ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
-
نااہل قیادت کی وجہ سے پیدا ہونیوالا ہر بچہ 2 لاکھ 80 ہزار کا مقروض ہے
-
لاہور سے دبئی جانے والے مسافرسے اسلحہ اورگولیاں برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.