بارشیں برسانے والا سسٹم رات گئے پنجاب میں داخل ہوگا، محکمہ موسمیات

جمعرات 10 جون 2021 20:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2021ء) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارش برسانے والا مغربی ہوائوں کا ایک سسٹم رات گئے پنجاب کا رخ کرے گا۔ جس کے باعث ہفتہ اور اتوار کے روز لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ 15 جون کو بارشیں برسانے والا شمال مغربی ہوائوں کا ایک نیا سسٹم لاہور میں داخل ہوگا جو لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا باعث بنے گا جبکہ رواں ماہ جون کا آخری ہفتہ شدید گرمی میں گزرے گا اور آخری ہفتے میں شہر کا درجہ حرارت 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز شہر کا موسم گرم اور خشک رہا جس کے نتیجے میں شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ کی وجہ گرم تیز ہوائوں کا چلنا بتایا گیا #ہے۔