
پاکستان پہلی مرتبہ ایک سال کے دوران 50 ارب ڈالرز سے زائد زرمبادلہ کمانے میں کامیاب
پاکستان رواں مالی سال کے 11 ماہ میں ایکسپورٹس کی مد میں ساڑھے 22 ارب ڈالرز، ترسیلات زر کی مد میں 26.7 ارب ڈالر جبکہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹس سے ڈیڑھ ارب ڈالرز سے زائد موصول ہوئے
محمد علی
جمعرات 10 جون 2021
23:48

(جاری ہے)
پاکستان رواں مالی سال کے 11 ماہ میں ایکسپورٹس کی مد میں ساڑھے 22 ارب ڈالرز، ترسیلات زر کی مد میں 26.7 ارب ڈالر جبکہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹس سے ڈیڑھ ارب ڈالرز سے زائد موصول ہوئے۔
جبکہ امکان ہے کہ رواں مالی سال کے آخری ماہ، جون 2020 کے دوران پاکستان کو ترسیلات اور ایکسپورٹس کی مد میں کل 5 ارب ڈالرز سے زائد موصول ہو سکتے ہیں، یوں پاکستان رواں مالی سال کے اختتام پر پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ سرپلس میں رہے گا۔ پاکستان کو موصول ہونے والی ترسیلات زر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ترسیلات میں توقع سے کہیں زیادہ اور ریکارڈ اضافہ ہوا، جو پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ سرپلس میں لے جانے کا سب سے بڑا ذریعہ ثابت ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مئی 2021 میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی شاندار کارکردگی جاری رہی اور وہ مسلسل بارہویں مہینے 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں جو ریکارڈ ہے۔مرکزی بینک سے جاری اعلامیہ کے مطابق مئی 2021 میں موصول ہونے والی ترسیلات 2.5 ارب ڈالر تھیں جو گذشتہ سال کے اسی مہینے سے 33.5 فیصد زیادہ ہے۔ یہ ترسیلات جولائی تا اپریل مالی سال 21 کے دوران 2.4 ارب ڈالر کی ماہانہ اوسط سے بھی زیادہ تھیں۔ ماہانہ بنیاد پر کارکنوں کی ترسیلات مئی 2021 میں اپریل 2021 کے مقابلے میں 10.4 فیصد گر گئیں۔ یہ کمی متوقع تھی کیونکہ عموما عیدالفطر کے بعد کے زمانے میں ترسیلات کی رفتار آہستہ ہوجاتی ہے۔ چونکہ عید وسط مئی 2021 میں پڑی تھی اور مارکیٹیں ایک ہفتہ پہلے بند ہوگئیں اس لیے اپریل 2021 میں ترسیلات کی کچھ فرنٹ لوڈنگ ہوئی۔ تاہم مئی 2021 میں ہونے والی موسمی کمی مالی سال 2016-2019 کے دوران دیکھی گئی اوسط کمی کے نصف سے نیچے تھی۔ مالی سال 2020 میں خلیجی ممالک میں عید کے بعد کے زمانے میں کووڈ لاک ڈان میں نرمی کی وجہ سے ترسیلات میں بھاری اضافہ ہوا۔ مجموعی بنیاد پر جولائی تا مئی مالی سال 21 کے دوران ترسیلات بڑھ کر 26.7 ارب ڈالر ہوگئیں جو پچھلے برس کی اسی مدت سے 29.4 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 21 کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران ہی ترسیلات زر پورے مالی سال 20 کی سطح سے 3.6 ارب ڈالر زیادہ ہوچکی ہیں۔ جولائی تا مئی مالی سال 21 کے دوران موصول ہونے والی ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب (7.0ارب ڈالر)، متحدہ عرب امارات (5.6 ارب ڈالر)، برطانیہ (3.7ارب ڈالر)اور امریکہ (2.5ارب ڈالر)سے آئیں۔مالی سال 21 میں کارکنوں کی ترسیلات زر کو ریکارڈ سطح پر لانے میں جو عوامل مددگار رہے ہیں ان میں باضابطہ ذرائع سے رقوم کی زائد آمد کی حوصلہ افزائی کی خاطر حکومت اور اسٹیٹ بینک کے فعال پالیسی اقدامات، کورونا کی وبا کے باعث سرحد پار سفر کا محدود ہونا، وبا کے دوران بہبودی رقوم کی پاکستان کو منتقلی اور بازار مبادلہ میں استحکام کی صورت حال شامل ہیں۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پوری پارٹی کو متحد رہنے کا حکم
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں 11 روپے تک اضافہ کر دیا
-
پیکا ایکٹ کی طرح فیڈرل کانسٹیبلری کا آرڈیننس بھی غیرآئینی اور وفاق کا اپنی حدود سے تجاوز ہے
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی لوٹ سیل
-
ٹو بہ ٹیک سنگھ، شرط لگاکر چوہے مارگولیاں کھانیوالے 2نوجوان جاں بحق
-
جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی رات گئے طبیعت بگڑ گئی
-
ذلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کیلئے کام نہیں کر رہے
-
حکومت کا ہر 15 دن بعد چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ
-
16 لاکھ سے زائد کاروباری افراد کا ملک چھوڑ جانے کا انکشاف
-
آج رات سے پٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟
-
ٹرمپ نے روس کو 'انتہائی سخت محصولات' سے خبردار کیا
-
دو ہزار بائیس کا ڈیٹا لیک، 2025 میں خفیہ ہجرت : افغانوں کی نئی زندگی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.