Live Updates

آزاد کشمیر کا الیکشن ، حکومتی جماعت دو تہائی اکثریت حاصل نہیں کر سکتی

سینئیر صحافی و تجزیہ کار رانا عظیم نے پاکستان تحریک انصاف کو بُری خبر سنا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 11 جون 2021 15:03

اسلام آباد (اُردو پوائںٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 جون 2021ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار رانا عظیم نے کہا کہ گلگت بلتستان میں الیکشن ہوئے ، اس سے قبل وہاں متحدہ اپوزیشن تھی ، بڑے لیڈران نے ایک دوسرے کے خلاف تقاریر تو نہیں کیں لیکن متحدہ اپوزیشن کے اُمیدواروں نے آپس میں ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑا۔ کشمیر کے اندر صورتحال یکسر مختلف ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی اُمیدواروں کو نامزد کر چکی ہے۔ مسلم لیگ ن نے بھی اُمیدواروں کا بھی اعلان کر دیا ہے اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی ، مسلم کانفرنس سب نے اپنے اپنے اُمیدواروں کے اعلان کردئے ہیں۔ اپوزیشن کی جتنی جماعتیں تھیں، وہ بھی الیکشن میں ایک دوسرے کے خلاف کھڑے ہوں گے۔

(جاری ہے)

رانا عظیم نے کہا کہ کشمیر کے اندر جو صورتحال بن چکی ہے اس کے مطابق کئی حلقوں میں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کا آپس میں سخت مقابلہ ہو گا۔

اُن کا کئی حلقوں میں جمیعت علمائے اسلام کے اُمیدواروں کے ساتھ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں گلگت بلتستان کے الیکشن سے مختلف رزلٹ نکلے گا۔ آزاد کشمیر الیکشن کے بعد متحدہ اپوزیشن جتنی رہ گئی ہے اس کے بعد یہ بھی ٹوٹ جائے گی۔ انہوں نے حکومتی جماعت کو بُری خبر سناتے ہوئے کہا کہ پاکساتان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے الیکشن میں دو تہائی اکثریت حاصل نہیں کر سکے گی۔

پی ٹی آئی حکومت بنائے گی ضرور لیکن پی ٹی آئی کو بہت مشکل پیش آئے گی۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: Invalid url یاد رہے کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لیے انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے۔ اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا نے کہا کہ آزاد کشمیر کے 33 جبکہ مہاجرین جموں کشمیر کے 12 حلقوں میں انتخابات کاانعقاد ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات