گاؤں کی سادہ لڑکی سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی

گول روٹیاں اور کھانا پکانے والی لڑکی کی خوبصورتی کے سب دیوانے ہو گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 11 جون 2021 15:05

گاؤں کی سادہ لڑکی سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 مئی 2021ء) گول روٹیاں بنانے والی گاؤں کی سادہ سی لڑکی سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق اس بات میں کوئی شک نہیں کہ آج کل سوشل میڈیا کسی کو بھی شہرت دلا سکتا ہے اور اگر آپ میں کوئی منفرد خوبی ہو اور ایک بار سوشل میڈیا پر آ جائے تو بس پھر سمجھیں آپ راتوں رات دنیا بھر میں مقبول ہو جائیں گے۔کچھ عرصہ قبل بلاگر دنانیر مبین بھی ایک ویڈیو اپلوڈ کرنے کے بعد مقبول ہو گئی تھیں اور ان کے سٹائل ،’یہ ہم ہیں، یہ ہماری گاڑی ہے اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے‘ کو بھارت میں بھی کاپی کیا گیا۔

اسی طرح اب ایک اور لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو رہی ہے جو گول روٹیاں بناتی ہے اور کھانا بھی پکاتی ہے۔لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ خوبصورت بھی کمال کی ہے۔

(جاری ہے)

پرکشش نین نقش کی مالک لڑکی کو بڑی تعداد میں سوشل میڈیا پر فالو کیا جا رہا ہے۔

چھوٹی سی ویڈیو سے پاکستان میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی لڑکی کو پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ گاؤں کی اس سادہ سی لڑکی کا نام آمنہ ریاض ہے جو ایسی روٹیاں بناتی ہے کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ان کی کنگ کے ساتھ ساتھ خوبصورتی کی بھی کافی تعریف کی جا رہی ہے۔ان کی ویڈیوز انسٹاگرام کے ساتھ ساتھ ٹک ٹاک پر بھی موجود ہیں۔انسٹاگرام پر آمنہ کو ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگ فالو کرتے ہیں ۔سوشل میڈیا پر آمنہ کی مقبولیت کتنی ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہے کہ ان کی ایک ویڈیو کو 19 ملین مرتبہ بھی دیکھا جا چکا ہے۔

آمنہ نے انسٹاگرام پر مجموعی طور پر 11 ویڈیوز شیئر کی ہیں اور اسے 40 ملین سے زیادہ افراد نے دیکھا ہے۔اگرچہ آمنہ ریاض سے متعلق زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں تاہم لوگ ان کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں۔