
آئی ایم ایف بورڈ کے اجلاس سے پاکستان کا ایجنڈا نکال دیا گیا ہے، سلیم مانڈوی والا کا دعویٰ
نہیں معلوم اگلی قسط آئے گی یا نہیں ،گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے حکومت گزشتہ 3 برس میں 4 پوائنٹس حاصل نہیں کرسکی،فیٹف کی گرے لسٹ کی وجہ سے پاکستان میں کاروباری طبقے کو ہر مرحلے میں مشکلات کا سامنا ہے ،اس موضوع پر کوئی بات نہیں کرتا، امید ہے شوکت ترین این ایف سی کے معاملے کو اجاگر کریں گے ، صوبوں میں موجود احساس محرومی کو دور کریں گے،اسٹیل، آٹو موبائل، ٹیلی کام سیکٹرز کے خدشات پر حکومت کو توجہ دینی چاہیے، میڈیا سے گفتگو
اتوار 13 جون 2021 15:00

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ نے تسلیم کیا کہ آئی ایم ایف کا معاہدہ غلط سائن ہوا کیونکہ اس کی شرائط مناسب نہیں تھیں اور اب وہ دوبارہ بات چیت کریں گے۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ شوکت ترین کی جانب سے آئی ایم ایف سے دوبارہ بات چیت کا فیصلہ ایک بڑا فیصلہ ہے اور انہیں ایسا کرنا پڑیگا کیونکہ اس کے بغیر پاکستان میں مہنگائی کے اور کچھ نہیں ہوگا۔فیٹف پر بات کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے حکومت گزشتہ 3 برس میں 4 پوائنٹس حاصل نہیں کرسکی۔انہوں نے کہا کہ حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے 27 سے 23 پوائنٹ حاصل کرچکے ہیں تاہم ہر مرتبہ کہتے ہیں بلیک لسٹ میں جانے کا ڈر ہے۔سلیم مانڈوی والا نے سوال اٹھایا کہ ایسی کون سی مشکل ہے کہ حکومت 4 پوائنٹ کے حصول میں ناکام ہے۔انہوں نے کہا کہ فیٹف کی گرے لسٹ کی وجہ سے پاکستان میں کاروباری طبقے کو ہر مرحلے میں مشکلات کا سامنا ہے لیکن اس موضوع پر کوئی بات نہیں کرتا۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ موجودہ وزیر خزانہ شوکت ترین ہی این ایف سی ایوارڈ لے کر آئے تھے اس ضمن میں ان کی کاوششیں گراں قدر تھیں تاہم 7 برس گزر جانے کے باوجود این ایف سی ایوارڈ نہیں لایا گیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ شوکت ترین این ایف سی کے معاملے کو اجاگر کریں گے اور صوبوں میں موجود احساس محرومی کو دور کریں گے۔سلیم مانڈوی والا نے صنعت کاروں کے تحفظات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیل، آٹو موبائل، ٹیلی کام سیکٹرز کے خدشات پر حکومت کو توجہ دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کچھ اسٹیل انڈسٹری پر کوئی ٹیکس نہیں جبکہ دیگر بڑی تعداد میں موجود اسٹیل انڈسٹری ٹیکس ادا کرتی ایسے حالات میں ٹیکس ادا کرنے والی انڈسٹری کس طرح مارکیٹ میں اپنی جگہ بنا سکے گیں۔سلیم ماونڈوی والا نے کہا کہ اسٹیل سیکٹر میں فیڈرل ایکسائز ٹیکس کو ختم کرکے سیلز ٹیکس عائد کردیا جس کا مطلب ہوا کہ اب وہ بالکل بھی ٹیکس نہیں دیں گے۔انہوںنے کہاکہ ہر سال ٹیکس کلکشن کی تباہی کی گئی،2019 میں 5.5 ٹیکس کلکشن کی گئی،تین سال بجٹ کاپی پیسٹ ہوتا رہا،بجٹ پیش کر دیا مگر کابینہ نے بجٹ پیش ہی نہیں کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ 727 بلین کے نئے ٹیکس لگائے جا رہے ہیں،وزیر خزانہ نے انڈائیرکٹ ٹیکس لگا کر تباہی کر دی،آن لائن چیزیں خریدنے پرٹیکس لگا دیا گیا،جب تک کورونا رہے گا آن لائن نظام چلتا رہے گا، حکومت نے اس پر بھی ٹیکس لگا دئیے جس پر پہلے ٹیکس نہیں لگائے گئے۔ انہوںنے کہاکہ جس حکومت کو یہ نہیں معلوم کہ ٹیکس کیسے کلیکٹ کرنا ہے وہ بجٹ کیسے بنائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ پٹرولیم لیوی میں اضافے کی بات کی گئی ہے،آپ بیس روپے فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں اضافے کیلئے تیار ہوجائیں، اس کا غریب عوام پر براہ راست اثر پڑے گا۔ انہوںنے کہاکہ ایل این جی بھی 17 فیصد مہنگی ہونے جا رہی ہے، گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، چینی کی قیمت پہلے ہی ایک سو روپے تک پہنچ چکی ہے، چینی کی قیمت میں 7 روپے جی ایس ٹی لگا دیا گیا ہے،عام آدمی کیلئے مجھے بجٹ میں کوئی چیز کہیں دکھائی نہ دی۔ انہوںنے کہاکہ ملک کی ایکسپورٹ سات سال میں نہیں بڑھی ،پیپلز پارٹی کی حکومت آئی تو ہم ایکسپورٹ بڑھائیں گے ۔
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی کی آئندہ تحریک تمام تحریکوں سے مختلف ہوگی، رئوف حسن
-
جلوزئی میں غریب طالبعلم کو اجتماعی جنسی درندگی کا بار بار نشانہ بنانے،بلیک میل کرکے ویڈیوز اور تصاویر بنانے والے سفاک گرو گرفتار
-
سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کا یونین کونسل نمبر 108 لاہور میں ترقیاتی سکیموں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب
-
9 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم نیک احمد کو چودہ سال قید کی سزا
-
اہل بیت سے محبت کرنے والے کبھی گمراہ نہ ہوں گی: شیخ الاسلام ڈاکٹرطاہرالقادری
-
اسپیکر کے پی اسمبلی کا مخصوص نشستوں پر ارکان کے حلف کیلئے اجلاس بلانے سے انکار
-
وفاقی وزیرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت پی آئی ایف ڈی کی سینٹ کا اجلاس
-
سپیکر پنجاب اسمبلی اور 26معطل اپوزیشن اراکین کی ملاقات کی اندرونی کہانی
-
کراچی میں ڈمپرجلانے کے مقدمے کی سماعت ایک بار پھر مؤخر
-
اسدقیصر کا مولانا خانزیب سمیت دو افراد کی شہادت پر اظہار افسوس
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کررہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ کی بریفنگ
-
وزیراعلیٰ پنجاب شکایت سیل کانوٹس، فیصل آباد میں طالبعلم کو اغوا کے بعد قتل کرنیوالے ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.