اوپن یونیورسٹی :بیرون ملک مقیم پاکستانی طلبہ کے میٹرک/ایف اے پروگراموں کے نتائج کا اعلان

یونیورسٹی دنیا بھر کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو تعلیمی نیٹ میں شامل کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے

پیر 14 جون 2021 14:36

اوپن یونیورسٹی :بیرون ملک مقیم پاکستانی طلبہ کے میٹرک/ایف اے پروگراموں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے سمسٹر خزاں 2020ء میں پیش کئے گئے میٹرک/ایف اے پروگراموں کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔پریس ریلیز کے مطابق تمام طلبہ کے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ، رزلٹ کارڈز طلبہ کو بذریعہ ڈاک بھی ارسال کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اوپن یونیورسٹی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے تعلیمی پروگرامز اور سہولتوں کو اپ گریڈکررہی ہے ،ْ یونیورسٹی بیرون ملک پاکستانیوں کو تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرتی ہے۔یونیورسٹی سعودی عرب ،ْ کویت ،ْ قطر ،ْ متحدہ عرب امارات ،ْ عمان ،ْ بحرین اور امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کو تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کررہی ، وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی خصوصی ہدایت پر یونیورسٹی دنیا بھرکے ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو تعلیمی نیٹ میں شامل کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔