سندھ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں 15فیصد اضافے کا اعلان متوقع

بجٹ میں صوبائی ترقیاتی پروگرام کے لئے 222ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے

پیر 14 جون 2021 17:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) سندھ کا بجٹ آج(منگل)15 جون کوپیش کیا جائے گا ، جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں 15فیصد اضافے کا اعلان متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق مالی سال 22-2021کیلئے سندھ کابجٹ 15 جون کوپیش کیا جائیگا،ذرائع سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ سندھ بجٹ کا مجموعی حجم 13ہزار ارب روپیسے زائد متوقع ہے۔

(جاری ہے)

بجٹ میں صوبائی ترقیاتی پروگرام کے لئے 222ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 15فیصد اضافے کا اعلان متوقع ہے جبکہ گریڈ ایک تا 15کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق مزدور کی کم ازکم اجرت 25ہزار روپے مقرر کیے جانے کی تجویز ہے جبکہ سندھ کے بجٹ میں کراچی کے لئے خصوصی ترقیاتی پیکیج بھی شامل ہیں۔کراچی کی 10سے زائد میگا اسکیمز پر 22ارب روپے مختص کرنے اور مجموعی ترقیاتی بجٹ کا55فیصد تعلیم صحت،زراعت،امن عامہ کے لئے رکھنیکی تجویز دی گئی ہے جبکہ پولیس میں بھرتیوں،الانسز میں اضافے کا اعلان متوقع ہے۔