وزراء شہباز شریف کی دو لائنیں نہیں سن سکے ، ابھی تو پوری بجٹ تقریر پڑی ہے ،مریم اورنگزیب

صبح سے کرائے کے ترجمانوں کی بوکھلاہٹ جاری ہے،وزیراعظم ہائوس میں بیٹھ کر ترجمانوں کو بلاکر بتایا جاتا ہے شہباز شریف کو تقریر نہیں کرنے دینی، گفتگو

پیر 14 جون 2021 18:13

وزراء شہباز شریف کی دو لائنیں نہیں سن سکے ، ابھی تو پوری بجٹ تقریر پڑی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ وزراء شہباز شریف کی دو لائنیں نہیں سن سکے ، ابھی تو پوری بجٹ تقریر پڑی ہے ،صبح سے کرائے کے ترجمانوں کی بوکھلاہٹ جاری ہے،وزیراعظم ہائوس میں بیٹھ کر ترجمانوں کو بلاکر بتایا جاتا ہے شہباز شریف کو تقریر نہیں کرنے دینی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان کی عوام نے دیکھا جس وقت قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بجٹ تقریر شروع کی،شہبازشریف نے صرف تین لائین بولیں تھی ،وزرا یہ دولائنیں نہیں سن سکے ابھی تو پوری بجٹ تقریر پڑی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جھوٹ کے پلندے بجٹ پر شہباز شریف نے کہا جب عوام کی جیب خالی ہے تو بجٹ جعلی ہے۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف نے کہا کہ یہ بجٹ بنی گالہ کے محلات اے ٹی ایم کارٹل اور مافیا کیلئے بنایا گیا ،صبح سے کرائے کے ترجمانوں کی بوکھلاہٹ جاری ہے،وزیراعظم ہائوس میں بیٹھ کر ترجمانوں کو بلاکر بتایا جاتا ہے کہ شہباز شریف کو تقریر نہیں کرنے دینی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ شہباز شریف جھوٹے بجٹ کے حقائق عوام کے سامنے لارہے ہیں،جس کا پاکستان کے عوام کو جاننا بہت ضروری ،یہ جنتا مرضی جھوٹ بولیں ان کو بے نقاب کرینگے۔ انہوںنے کہاکہ اصلی بجٹ کیا ہے پاکستان کے عوام کو ٹیکس کے اندرجھونکنے کیلئے شہباز شریف بتائیں گے،شہباز شریف نے تو ابھی دولائنیں بولیں تھی تو حکومت کی طرف سے رونا دھونا شروع ہوگیا۔