وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات

اسمبلی کی نئی عمارت پنجاب کی پارلیمانی تاریخ کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگی،اسمبلی کی نئی عمارت تحریک انصاف کی حکومت کا اعزاز ہے‘عثمان بزدار اسمبلی عمارت کی تکمیل کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے تعاون کو سراہتے ہیں، نئی عمارت میں بجٹ اجلاس کے انعقاد سے میرا دیرینہ خواب پورا ہوا ہے‘پرویزالٰہی

پیر جون 20:36

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت میں ان کے چیمبر میں سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو اسمبلی کی نئی عمارت میں پہلے بجٹ سیشن کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے اسمبلی عمارت کی تکمیل کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے تعاون کو سراہا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت پنجاب کی پارلیمانی تاریخ کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگی۔پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت تحریک انصاف کی حکومت کا اعزاز ہے۔سابق دور میں اس منصوبے کو ذاتی انا کی بھینٹ چڑھا یا گیا۔

(جاری ہے)

ہماری حکومت نے نئی عمارت کے لئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کئے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں سب کے لئے خوشخبریاں ہیں۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کی نئی عمارت میں بجٹ اجلاس کے انعقاد سے میرا دیرینہ خواب پورا ہوا ہے۔ شہباز شریف دور میں اس منصوبے کو جان بوجھ کر روکا گیا۔ سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان، صوبائی وزراء راجہ بشارت اور چودھری ظہیر الدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔