
ویکسین کی قلت، پنجاب میں ویکسین کا عمل روک دیا گیا
دو روز کسی کو ویکسین نہ لگانے کا فیصلہ،ویکسین کی دو لاکھ ڈوز اتوار کی شام تک پہنچ جائیں گی۔محکمہ صحت
مقدس فاروق اعوان
جمعہ 18 جون 2021
14:47

(جاری ہے)
محکمہ صحت کے مطابق ویکسین کی دو لاکھ ڈوز اتوار کی شام تک پہنچ جائیں گی۔لاہور کے ساتھ ساتھ کراچی کے متعدد ویکسی نیشن سینٹرز میں بھی انسدادِ کورونا ویکسین کی قلت پیداہوگئی ہے ، ذرائع نے بتایا کہ محکمہ صحت کے 90 سینٹرز میں سے بیشتر ایسے ہیں جہاں ویکسین ختم ہوچکی ہے۔
ضلع وسطی اور کورنگی کے متعدد چھوٹے سینٹرز میں ویکسین کی قلت ہے، جنوبی، شرقی اور غربی کے بھی متعدد چھوٹے سینٹرز میں ویکسین کی قلت کا سامنا ہے۔ کراچی کے ضلع شرقی میں 26، غربی میں 13، ضلع وسطی میں 13، ضلع ملیر میں 8، کورنگی میں 8، ضلع جنوبی میں 22 ویکسی نیشن سینٹرز موجود ہیں۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق متعدد ویکسی نیشن سینٹرز میں سنگل ڈوز پاک ویک کی قلت کا سامنا ہے۔سائینو فارم ویکسین صرف سیکنڈ ڈوز کے لیے مختص ہے، سائینو ویک اور اسٹرازینیکا کی بھی قلت ہے۔ گذشتہ روز وفاقی حکومت بھی ملک میں کورونا ویکسین کی قلت ختم کرنے کے لیے متحرک ہوگئی تھی۔ میڈیا ذرائع سے معلوم ہوا کہ چینی کمپنیز سے خام مال اور تیار کورونا ویکسین کی خریداری کی گئی ہے ، اس ضمن میں 2 کروڑ 75 لاکھ سے زائد ڈوز کی خریداری کے معاہدے ہوچکے ہیں ، پاکستان کی جانب سے خریدی گئی کورونا ویکسین میں سائینوفارم، سائینوویک اور کین سائینوویکسین شامل ہیں۔مزید اہم خبریں
-
بلا خوف تردید کہتا ہوں کہ پاکستان نے بھارت کے 5 نہیں 6 جہاز مار گرائے
-
پاکستان کی امریکا کیساتھ "زیرو ٹیرف" پر دو طرفہ تجارتی معاہدے کرنے کی تجویز
-
کوہستان میں مبینہ مالی بےضابطگی کے خلاف نیب کی کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہیں
-
عید سے قبل پنجاب میں مہنگائی کا جن پھر سے بے قابو
-
پاکستان کی معیشت ڈوبنے کی پشین گوئی کرنے والے اب اسے معجزہ قرار دے رہے ہیں
-
پابندیاں اٹھانے سے متعلق ٹرمپ کے اعلان کے بعد سرمایہ داروں کی نظریں شام پر
-
بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ایک لاکھ بیس ہزار تک تنخواہ پر ٹیکس میں مکمل چھوٹ دی جائے
-
پراپرٹی کا کاروبار مزید ٹھپ ہونے کا خدشہ
-
اب عمران کا جھوٹ پکڑنے کا ٹیسٹ، کیا کوئی اور ثبوت نہیں ملا؟
-
جو بھی ہماری زمین اور سالمیت کی خلاف ورزی کی کوشش کرے گا، ہمارا جواب بے رحمانہ ہوگا
-
عوام کیساتھ پھر ہاتھ ہو گیا
-
پنجاب میں گندم کے کاشتکاروں کیلئے ٹیوب ویل کی سولرائزیشن پر 95فیصد تک سبسڈی دینے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.