Live Updates

سندھ میں بند مضبوط اور اونچے ہیں، 12لاکھ کیوسک ریلے کو برداشت کرسکتے ہیں

سیلاب کی شدت سندھ میں پنجاب سے کم ہوگی،سندھ میں اتنا پانی ضرور آئے گا کہ پورے کچے کو ڈبو دے گا، سندھ حکومت نے سپر فلڈ سے نمٹنے کی تیاریاں کررکھی ہے۔ گدو بیراج پر 6سے 7لاکھ کیوسک کا ریلہ آسکتا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے سندھ سلمان شاہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 3 ستمبر 2025 23:50

سندھ میں بند مضبوط اور اونچے ہیں، 12لاکھ کیوسک ریلے کو برداشت کرسکتے ..
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 03 ستمبر 2025ء ) ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے سندھ سلمان شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں بند مضبوط اور اونچے ہیں، 12لاکھ کیوسک ریلے کو برداشت کرسکتے ہیں،سیلاب کی شدت سندھ میں پنجاب سے کم ہوگی۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں بند مضبوط اور اونچے ہیں، 12لاکھ کیوسک ریلے کو بھی برداشت کرسکتے ہیں، سندھ سے 12لاکھ کیوسک پانی کا ریلہ آسانی سے گزر سکتا ہے، سیلاب کی شدت سندھ میں پنجاب سے کم ہوگی، سکھر سے کوٹری تک دریا چوڑا ہے اس لئے اثر کم دکھائی دیتا ہے۔

کچے کا علاقہ 7لاکھ کیوسک ریلے میں پورا ڈوب جاتا ہے، سندھ میں اتنا پانی ضرور آئے گا کہ پورے کچے کو ڈبو دے گا۔ امید ہے کہ ریلوں کی شدت میں کمی سے صورتحال بہتر رہے گی۔

(جاری ہے)

سیلابی ریلوں کی شدت میں کچھ کمی آئی ہے۔ سندھ حکومت نے سپر فلڈ سے نمٹنے کی تیاریاں کررکھی ہے۔ گدو بیراج پر 6سے 7لاکھ کیوسک کا ریلہ آسکتا ہے۔ دوسری جانب سپرنٹندٹنگ انجینئر ایریگیشن نصیرآبادغلام سرور بنگلزئی نے کہا کہ اس وقت دریائے سندھ میں گڈو کے مقام پر تین لاکھ 70 ہزار کیوسک جبکہ سکھر بیراج سے تین لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔

اس حوالے سے سندھ حکومت سے باہمی مشاورت اور روابط میں ہیں سیلابی صورتحال کے حوالے سے عملی طور پر اقدامات کیے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی اور صوبائی سیکرٹری صالح محمد ناصر چیف انجینئر کینالز ناصر مجید کے ہمراہ نصیر آباد میں موجود ہیں جو کہ تمام تر صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے سکھر بیراج کا دورہ کر کے تمام تر امور کے متعلق آگاہی بھی حاصل کی۔ محکمہ ایریگیشن کے انجینئر اور عملہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ 
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :