کراچی،33وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار

ہفتہ 19 جون 2021 15:46

کراچی،33وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) پولیس نے 33 وارداتوں میں ملوث دو عادی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔اسٹیل ٹائون پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 33 وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان میں حق نواز اور اسماعیل عرف تفریحی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایس ایس ملیر عرفان بہادرنے بتایاکہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیاہے، جس میں ملزم حق نواز کو دوران واردات فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے بتایاکہ ملزمان پہلے بھی جیل جاچکے ہیں، جن کے قبضے سے دو پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔ ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :