پی ایس ایل 6 کا آخری لیگ میچ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت لیا

اسلام آباد کے کپتان شاداب خان کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ، ٹیم میں 4 تبدیلیاں، پلے آف مرحلے سے قبل اہم کھلاڑیوں کو آرام دے دیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 19 جون 2021 22:34

پی ایس ایل 6 کا آخری لیگ میچ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کیخلاف ..
ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 جون 2021ء ) پی ایس ایل 6 کا آخری لیگ میچ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت لیا، اسلام آباد کے کپتان شاداب خان کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ، ٹیم میں 4 تبدیلیاں، پلے آف مرحلے سے قبل اہم کھلاڑیوں کو آرام دے دیا گیا۔ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دیکر پلے آف مرحلے میں جگہ بنا لی ۔

ابوظہبی میں کھیلے جا رہے لیگ کے 29ویں میچ میں کراچی کنگز نے گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ اوپنر بابر اعظم اور شرجیل خان نے 71 رنز کی شراکت قائم کی۔ اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب بابر 23 رنز بنانے کے بعد عبدالناصر کی وکٹ بن گئے، مارٹن گپٹل 5 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے اور ایک گیند بعد ہی 45 رنز بنانے والے شرجیل خان بھی چلتے بنے۔

(جاری ہے)

نجیب اللہ زدران نے عارش علی کو چھکا لگا کر خطرناک عزائم ظاہر کیے ہی تھے کہ اگلی گیند پر کٹ کھیلنے کی کوشش میں ان کی اننگز بھی اختتام کو پہنچی ۔عماد وسیم بھی صرف تین بنا سکے اور عارش خان کی میچ میں چوتھی وکٹ بن گئے۔ کراچی کنگز 121 رنز پر پانچ وکٹیں گنوا چکی تھی اور لگتا تھا کہ شاید ٹیم 150 رنز بھی سکور نہ کرسکے لیکن دانش عزیزنے صرف 13 گیندوں پر 5 چھکوں اور2 چوکوں کی مدد سے 45 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور جیک ولڈرمتھ کے ایک اوور میں 33رنز بنائے۔

کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے، چیڈوک والٹن نے 34 رنز بنائے۔ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عارش علی خان چار وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے۔ واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل کراچی کنگز 5ویں اور گلیڈی ایٹرز چھٹے نمبر پر موجود ہیں اور پلے آف میں رسائی کے لیے کراچی کنگز کو اس میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔ میچ کے لیے کراچی کنگزعماد وسیم (کپتان)، شرجیل خان، بابراعظم، مارٹن گپٹل، نجیب اللہ زدران، چیڈوک والٹن، نور احمد، دانش عزیز، محمد عامر، محمد الیاس اور ارشد اقبال پر مشتمل ہے جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سرفراز احمد(کپتان)، جیک ویدرلڈ، صائم ایوب، عثمان خان، اعظم خان، عبدالناصر، حسان خان، عارش علی خان، جیل ولڈرمتھ، خرم شہزاد اور نسیم شاہ کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔