بابراعظم نے پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم کردی

قومی لیگ میں 2000 رنز اور ایک سیزن میں 500 رنز مکمل کرنے والے پہلے بلے باز بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 20 جون 2021 14:26

بابراعظم نے پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم کردی
ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 جون 2021ء ) قومی ٹیم کے کپتان اور پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے سٹار بیٹسمین بابراعظم نے پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم کردی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے سٹار بیٹسمین بابراعظم نے پی ایس ایل میں مزید دو ریکارڈ اپنے نام کرلیے، وہ یہ دونوں ریکارڈ بنانے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔ بابر اعظم لیگ کی تاریخ میں 2000 رنز مکمل کرنے والے پہلے بیٹسمین بن گئے، سٹار بیٹسمین نے 55 اننگز میں 2000 رنز کا سنگ میل عبور کیا۔

(جاری ہے)

کراچی کنگز کے بیٹسمین نے رواں سیزن میں 500 رنز بھی سکور کرچکے ہیں، بابر نے 10 اننگز میں 71.57 کی اوسط سے 501 رنز بنائے ہیں۔ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں بابراعظم کے بعد دوسرا نمبر پشاور زلمی کے کامران اکمل کا ہے انہوں ٹورنامنٹ میں اب تک 1763 رنز بنائے ہیں۔ اس سے قبل بھی پی ایس ایل کے کسی ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بابراعظم کے پاس ہی تھا جو انہوں نے گزشتہ سیزن میں 473 رنز بنا کر حاصل کیا تھا ۔ بابراعظم کے پی ایس ایل کیریئر میں مجموعی رنز 2017 ہوگئے ہیں۔