
جنوری 1989 سے 22ہزار927 کشمیری خواتین بیوہ ہوچکی ہیں، رپورٹ
بدھ 23 جون 2021 14:30

(جاری ہے)
رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ لاپتہ افراد کے والدین کی تنظیم ایسوسی ایشن آف پیرنٹس آف ڈس ایپئرڈ پرسنز کے مطابق 1989 سے بھارتی فوجیوں نے 10ہزار سے زائد افرادکو گرفتارکرکے لاپتہ کردیا ہے۔
مقبوضہ جموںوکشمیر میںیہ نیم بیوائیںاپنے شوہروں کو تلاش کرنے کے لئے بھارتی فوج کے ایک کیمپ سے دوسرے کیمپ کا رخ کرتی رہی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوری 2001 سے آج تک 677 خواتین کو فوجیوں نے شہید کیا ہے۔کشمیر خواتین کوجوعلاقے کی کل آبادی کا اکثریتی حصہ ہے، بہت سے نفسیاتی مسائل کا سامنا ہے۔ مسلسل پریشانی اور مشکلات کی وجہ سے کشمیری بیوائیں اورنیم بیوائیں نفسیاتی مسائل کا سامنا کررہی ہیں۔ایک تحقیق کے مطابق مقبوضہ جموںوکشمیر میں 60فیصدسے زائد نفسیاتی مریض خواتین پر مشتمل ہیں۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ کشمیری خواتین کو بھارتی مظالم کے خلاف اپنی آواز بلند کرنے پر نشانہ بنایا جارہا ہے۔رپورٹ میں کہاگیا کہ آسیہ اندرابی ، فہمیدہ صوفی،ناہیدہ نسرین اور حنا بشیر بیگ سمیت درجنوں خواتین تحریک آزادی کے ساتھ وابستگی کی وجہ سے بھارت اورمقبوضہ جموں وکشمیرکی مختلف جیلوں میں نظربند ہیں۔ رپورٹ میںکہاگیاہے کہ بیوائوں کا عالمی دن دنیا کے لئے ایک یاد دہانی ہے کہ وہ کشمیری بیوائوں اورنیم بیوائوںکی حالت زارکا احساس کرے۔ بیوائوں کا عالمی دن کشمیری بیوائوں اور نیم بیوائوں کو درپیش مشکلات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کا دن ہے ۔دنیا کو کشمیری بیوائوں اورنیم بیوائوں کو درپیش صدمے کو نہیں بھولنا چاہئے۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں بڑی تعداد میں بیوائوں اور نیم بیوائوں کی موجودگی بھارتی فوجیوںکی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کا ثبوت ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ دنیا کو کشمیری نیم بیوائوںکی حالت زارپر اپنی آواز اٹھانی چاہیے جن کے شوہر بھارتی فوجیوں کی حراست میں لاپتہ ہوگئے ہیں۔ دریں اثناء حریت رہنماؤں زمرودہ حبیب، یاسمین راجہ اور فریدہ بہن جی نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہاہے کہ کشمیری خواتین بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی بدترین شکارہیں۔انہوں نے کہا کہ ہزاروں خواتین نے اپنے شوہروں، بھائیوں اور بیٹوں کو کھو دیا ہے کیونکہ ان کو بھارتی فوجیوں نے شہید یا غائب کردیاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.