قتل کا جرم ثابت ہوگیا، پیپلز پارٹی کے رہنما کو سزائے موت سنا دی گئی

این اے 83 کے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں آصف آرائیں نے پراپرٹی کے تنازعے پر 2 سال قبل اندھا دھند فائرنگ کر کے میاں تاجدین نامی پراپرٹی ڈیلر کو قتل کر دیا تھا

جمعرات 24 جون 2021 22:53

قتل کا جرم ثابت ہوگیا، پیپلز پارٹی کے رہنما کو سزائے موت سنا دی گئی
کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2021ء) قتل کا جرم ثابت ہوگیا، پیپلز پارٹی کے رہنما کو سزائے موت سنا دی گئی، پراپرٹی کے تنازعے پر 2 سال قبل اندھا دھند فائرنگ کر کے پراپرٹی ڈیلر کو قتل کر دیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق دو سال قبل معروف پراپرٹی ڈیلر کوفائرنگ سے قتل کرنے والے پاکستا ن پیپلز پارٹی حلقہ این ای83کے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں آصف آرائیں کو موت اور پانچ لاکھ جرمانہ کی سزا سنادی گئی۔

دو سال قبل میاں تاجدین موٹر سائیکل پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے نزدیک سے گذررہا تھا کہ میاں آصف آرائیں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے میاں تاجدین کو قتل کردیا ۔جس کا کیس ایڈیشنل سیشن جج ہما عنبرین کی عدالت میں چل رہاتھا ۔گذشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج ہما عنبرین نے کیس کا فیصلہ سُناتے ہوئے پاکستا ن پیپلز پارٹی حلقہ این ای83کے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں آصف آرائیں کو موت اور پانچ لاکھ روپے جُرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

2 سال قبل پیش آئے واقعے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مسلم گنج کے رہائشی این اے 83 سے پیپلزپارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں آصف آرائیں کا حبیب پورہ کے میاں تاج کیساتھ گول بازار میں واقع پلازہ پر تنازع چل رہاتھا ، میاں آصف اور میاں تاج کا تھانہ سٹی کے علاقہ میں ہسپتال کے قریب راجباہ پر سامنا ہوگیا ، دونوں میں جھگڑااورگالی گلوچ شروع ہوگئی ، طیش میں آکر میاں آصف نے فائرنگ کرکے میاں تاج کو قتل کیا اور فرار ہوگیا۔ بعد ازاں پولیس مجرم کو گرفتار کرنے اور عدالت میں شواہد کی بنیاد پر اس کا جرم ثابت کرنے میں کامیاب ہوگئی۔