
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
امریکی مالی تعاون سے پاکستان کیلئے توانائی اور مختلف منصوبوں پر بات چیت، امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری و اقتصادی تعاون کا فروغ چاہتے ہیں، افغانستان میں امن کیلئے مماثلت خوش آئند ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 9 جولائی 2021
21:11

(جاری ہے)
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ گہرے دوطرفہ اقتصادی تعاون کا فروغ چاہتا ہے۔
پاکستان علاقائی روابط کے فروغ و امن کیلئے طویل المدتی تعلقات کیلئے پرعزم ہے۔ امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری و اقتصادی تعاون کے فروغ کے خواہاں ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے دونوں ممالک کے نکتہ نظر میں مماثلت خوش آئند ہے۔ افغانستان میں قیام امن کیلئے مخلصانہ کاوشیں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔ افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلاء سے امن عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دنیا میں پاکستان کے الگ ہونے کے تاثر کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ افغانستان میں پاکستان کا کوئی فیوریٹ نہیں،ستر ہزار سے زائد انسانی جانوں کی قربانی دی ہے،ہم دنیا سے لاتعلق نہیں رہ سکتے،خدانخواستہ افغانستان میں خانہ جنگی پیدا ہو گی تو پاکستان میں بڑی تعداد میں افغان مہاجرین پاکستان کا رخ کر سکتے ہیں،امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پاکستان امریکہ کا تعمیری پارٹنر ہے ، دونوں کے مفادات مشترکہ ہیں ،مقصد افغانستان میں امن ہے ،،افغانستان میں اکتیس اگست تک انخلا مکمل کیا جائے گا،تین ٹریلین خرچ کرنے کے باوجود افغانستان میں کامیابی حاصل نہ ہوسکی ،مسئلہ مذاکرات سے حل ہوگا پاکستان انسداد دہشتگردی کیلئے گلوبل پارٹنر کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔مزید اہم خبریں
-
9 مئی مقدمات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کہاں ہے؟
-
اس وقت ملک میں عدالتی نظام منہدم ہو چکا
-
فیلڈ مارشل نے ہدایت کی کہ جب تک معاملات حل نہ ہوں کسی تاجر کو ہراساں نہ کیا جائے
-
9 مئی کیسز، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 9 ملزمان کو 10 سال قید کی سزا
-
9 مئی کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ جائیں گے
-
سابق گورنر پنجاب میاں اظہر انتقال کر گئے
-
9 مئی کیس میں آج کی سزائیں دراصل سزاؤں کا ایک ریلہ ہے
-
سانحہ 9 مئی ایک حقیقت ہے اگر پراسیکیوشن نہیں ہوگی تو ریاست مذاق بن جائے گی
-
غزہ میں خوراک کی فراہمی مہم میں ’کریم‘ کی مدد
-
طوفانی سیلابوں سے موسم بارے پیشگی اطلاع کی اہمیت اجاگر، ڈبلیو ایم او
-
یو این اداروں کا ایشیا پیسیفک میں مہاجرین کو ہنرمند بنانے کا منصوبہ
-
غزہ: حصول خوراک کی کوشش میں 67 مزید فلسطینی اسرائیلی فائرنگ سے ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.