Live Updates

وزیراعظم پاکستان عمران خان مظفرآباد،باغ اور میرپور میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے ،مرکزی کوآرڈینیٹر انصاف یوتھ ونگ آزاد کشمیر

تحریک انصاف کی انتخابی مہم جزوروشور سے جاری ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 10 جولائی 2021 17:30

وزیراعظم پاکستان عمران خان مظفرآباد،باغ اور میرپور میں انتخابی جلسوں ..
مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جولائی2021ء،نمائندہ خصوصی،شاہد قیوم) تحریک انصاف ضلع مظفرآباد کے رہنما سیداظہرعلی گیلانی ایڈووکیٹ، مرکزی کوآرڈٖینیٹرانصاف یوتھ ونگ سیدوارث علی گیلانی، صدر ٹریڈرزونگ سٹی مظفرآباد خالد مغل، وائس چئیرمین عمران خان لورز، عبدالمجید عباسی، ڈپٹی کوآرڈینیٹر اطلاعات عمران کاظمی، سنی خان، الطاف کیانی، شکیل شاہ، راجہ ساحل خان، میرعالم خان، بوبی میر ودیگرنے کہاہے کہ تحریک انصاف کی انتخابی مہم جزوروشور سے جاری ہے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان مظفرآباد باغ اور میرپور میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے جبکہ وزیرامور کشمیر علی امین گنڈاپور 14 جولائی سے 25 جولائی تک مظفرآباد میں رہ کر انتخابی مہم چلائیں گے۔وزیراعظم پاکستان اور وزیرامور کشمیر کے استقبال کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

سینٹرل پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماوں نے کہا کہ اس وقت لوگ جوق در جوق تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں جس کی وجہ پانچ سال رہنے والی حکومت کی بیڈگورنس،اقربا پروری،میرٹ کی پامالی تھی۔

ن لیگ نے آزاد کشمیر بھر کے لوگوں کو اس قدر تنگ کیا کہ آج لوگ 25 جولا ئی کا انتظار کر رہے ہیں کہ وہ ووٹ کی پرچی سے ان کو چلتاکریں۔مظفرآباد میں دس سال تک مسلم لیگ ن کے ایم ایل اے اور بعدازاں وزیر بھی رہے حلقہ 3کے لوگوں نے تاریخی مینڈیٹ ایک بار نہیں دوباردیا مگر آج ہمارا ان سے سوال ہے کہ وہ کوئی ایک منصوبہ بتادیں جو قابل ذکر ہو۔ انہوں نے کہاکہ حلقہ 3سے قیادت نے خواجہ فاروق کو ٹکٹ دیا، پی ٹی  آئی کے تما م رہنما و کارکنان ان کی اتخابی مہم چلا رہے ہیں،کارکنان کی محنت کا ثمر ہے کہ اس وقت چاروں اطراف سے خواجہ فاروق کی فتح ہو چکی ہے، انہوں نے کہاکہ کشمیر کا چورن فروخت کرنے والے بتائین عمران خان نے کب تقسیم کشمیر کی بات کی؟، ہمارے قائدکا کشمیر بارے موقف واضح اور دوٹوک ہے کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں کی مرضی کے بغیر کوئی نہیں کر سکتا، جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرنے والوں کو اپنی شکست واضح طورپر نظرآچکی ہے، اب جھوٹ کا بہانہ لے کر عوام وک گمراہ نہیں کر سکتے۔

ہمارے لئیے پاکستان سے آنے والا ہر سیاسی رہنما قابل احترام ہے،ادب کے دائرے میں رہ کر بات کریں، جھوٹ کا منہ توڑ جواب ہر فورم پر دیا جائے گا،انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس وقت آزادکشمیر میں ن لگ ضابطہ اخلاق کی بدترین خلاف ورزی کی مرتکب ہو رہی ہے، الیکشن کمیشن جانبداری کا مظاہرہ کر رہاہے۔ کورونا ایس اوپیز کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، اب جب کہ وزیراعظم پاکستان اور وزیرامور کشمیر کے دورے کا شیڈول جاری ہوا تو کورونا الرٹ جاری کردیا گیا، یہ الرٹ مریم نواز اور بلاول کے جلسوں پر کیوں نہیں جاری ہوا۔

انہوں نے خبردارکیا ہے کہ اوچھے ہتکھنڈے بند کئے جائیں اور وزیراعظم کی جانب سے لوگوں کو دھمکیاں اور شناختی کارڈز ضبط کرنے کے معاملہ پر سخت ردعمل دے سکتے ہیں۔تحریک آزادی کشمیر کی جان سینئر حریت لیڈر سیدعلی گیلانی نے عمران خان کی کشمیر پالیسی پر اعتمادکااظہار کرکے جھوٹ بولنے والوں کے منہ پر طمانچہ ماردیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات