سپر مارکیٹ پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی ففٹی کرنیوالے دو ڈکیت گرفتار کرلئے

ہفتہ 17 جولائی 2021 16:03

سپر مارکیٹ پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی ففٹی کرنیوالے دو ڈکیت گرفتار کرلئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2021ء) کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے سپر مارکیٹ پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی ففٹی کرنیوالے دو ڈکیت گرفتار کرلئے جبکہ پولیس نے شہرمیں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران ، منشیا ت فروش،موٹرسائیکل لفٹرز، ودیگرجرائم میں ملوث18 ملزمان کو گرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ ،منشیات،مسروقہ موٹرسائیکلیں،گٹکا ودیگر سامان برآمد کرنے کا دعوی کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح ،سپر مارکیٹ پولیس نے اسٹریٹ کریمنل حیدر علی ولد ندیم سہیل ،محمد عادل ولد محمد منشاکو گرفتار کرکے دو پستول ، چھینا ہوا موبائیل فون برآمد کرلی نیو کراچی پولیس نے تین منشیات فر و ش حسن خان ولد یوسف خان، عامر تیوانی ولد اشرف ، عزیز ولش محمد ریاض کو نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے بائیک لفٹر عبدالمالک ولد عبدالاحمد اور گٹکا ماوا فروش غلام محمد ولد حیات خان شریف آباد پولیس نے گٹکاماوا فروش حامد ولد ریاض نیپیئرپولیس نے دو منشیات فروش اختیار علی اور فاروق احمد،بریگیڈ پولیس نے موٹر سائیکل چوری اورمنشیات فروشی میں ملوث3 ملزمان اکرام عرف رنگیلا، موسی اوردانیال لانڈھی پولیس نے ایک ملزم یاسر یونس، محمود آباد پولیس نے ایک ملزم جسٹین، ڈاکس پولیس نے گٹکا ماوا فروش دو ملزمان محمد قاسم اور رجب علی، جبکہ کلری پولیس نے گٹکا فروش محمد صدیق کو گرفتارکرکے گٹکا اور نقد رقم برآمد کرلی