پونچھ میں کانگرس کا مودی اور بی جے پی مخالف مظاہرہ

مودی کا پتلا جلایا اور مودی اور بی جے پی مخالف نعرے لگائے

منگل 20 جولائی 2021 16:45

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیر میںانڈین نیشنل کانگریس جموں و کشمیر شاخ کے یوتھ ونگ نے پیٹرول اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے اور تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف پونچھ کے علاقے سرنکوٹ میں مودی اور بی جے پی مخالف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں وکشمیرپردیش یوتھ کانگریس کے صدر اودے چھب کی قیادت میں احتجاج میں شامل کارکنوں نے مودی کا پتلا جلایا اور مودی اور بی جے پی مخالف نعرے لگائے ۔

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اودے چھب نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکامی پر بی جے پی کی سربراہی میں بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ ۔انہوںنے کہاکہ عام لوگوںکو مہنگائی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس وقت ملکی تاریخ میں سب سے زیاد ہ ہیں اور ایل پی جی کی قیمتیں 2014کے مقابلے میں دوگنا ہو چکی ہیںجبکہ دیگر اشیائے ضروریہ اور شیائے خوراک عام آدمی کی دسترس سے باہر ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج عام آدمی کوشدید مشکلات کا سامنا ہے ۔اودے چھب نے مقبوضہ جموںوکشمیر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر شدید تشویش ظاہرکرتے ہوئے حکام پر اس مسئلے کو فوری حل کرنے پر زوردیا۔ انہوںنے مقبوضہ جموںوکشمیر کی ریاستی شناخت کی بحالی پر بھی زوردیا ۔