ایم کیو ایم پاکستان کی سیا سی چائنہ کٹنگ کی گئی، اس کے با وجو اپنے وجو د کو بہتر اند از میں عوام کے سامنے پیش کر رہی ہے، رکن رابطہ کمیٹی

ایم کیو ایم پاکستان صرف مہاجروں کی نمائندہ جماعت نہیں بلکہ گلگت بلتستان کی عوام کے دلوں کی آواز ہے، حسین شاہ

منگل 20 جولائی 2021 23:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی رکن وممبر صوبا ئی اسمبلی خو اجہ اظہا ر الحسن نے مر کز بہا در آبا د پر مشیر آئی ٹی بر ائے گلگت بلتستان حسین شاہ اور آزاد کشمیر کے حلقہ LA-40ویلی 1 کے امید وار عبد الرحمن گھانسی کے ہمر اہ پر یس کا نفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی سیا سی چائنہ کٹنگ کی گئی اس کے با وجو د پو رے پاکستان میں اپنے وجو د کو بہتر اند از میں عوام کے سامنے پیش کر رہی ہے ہم نے گلگت بلتستان میں اور کشمیر میں اس کے ساتھ ساتھ کو ئٹہ ودیگر علا قوں میں اپنے تنظیمی ڈھانچہ کو ازسر نو منظم کر نا شروع کر دیا ہے اس کا پہلا نظارہ 6اگست کو کو ئٹہ میں نظر آئیگا جہا ں ایم کیو ایم پاکستان جلسہ کر نے جا رہی ہے دوسری جا نب کنو ینر ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خا ن سابق مئیر کر اچی وڈپٹی کنوینر وسیم اختر نے سندھ کے شہر ی علا قوں کے طو ل وعرض کا دورہ کیا اور میں آپ کو ذمہ داری سے بتا رہا ہو ں کے شہروں کا انفر اسٹرکچر مکمل طو ر پر تبا ہ ہو چکا ہے اور مون سون کی ممکنہ با رشوں میں اگر عوام کو نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری بر اہ راست وزیر اعلی سندھ اور انکی ٹیم پر ہو گی۔

(جاری ہے)

خو اجہ اظہا ر الحسن نے مز ید کہا کہ آج میر ا سول یہ ہے کہ اس قومی دھا رے کی کیا تعریف ہے اگر مہا جر وں کو قومی دھا رے سے با ہر رکھنے کی با ت کو ئی کر تا ہے تو وہ قائد اعظم محمد علی جنا ح کے افکا ر کی نفی کر تا ہے لسانی جما عت وہ ہے جو صوبائی سیا ست کر تے ہیں پیپلز پا رٹی نا صرف ایک لسانی جما عت ہے بلکہ سندھو دیش کی نما ئند ہ جما عت ہے جس نے سندھ سیکر یٹریٹ کو سندھی سیکر یٹریٹ بنا دیا ہے گز شتہ روز ڈائر یکرٹریٹ آف کا لجز نے انٹر کے امتحا نا ت کیلئے ایک ویجلنس کمیٹی بنائی ہے جس میں تمام 26ممبران کا تعلق اند رون سندھ سے ہے کیا شہر کر اچی میں کو ئی ایک قابل پر وفیسر نہ تھا اگر ایسا ہے تو پھر میں گنو کہ ان 26افراد میں کتنے افراد بر اہ راست کرپشن میں ملو ث ہیں اور کتنے افراد پر خو اتین کو حراساں کر نے کے الزاما ت ہیں اس سے قبل خو اجہ اظہا ر الحسن نے کشمیر کے انتخابا ت پر اظہا ر خیال کر تے ہو ئے کہا کہ جس الیکشن میں پاکستان کی سیا سی جما عتو ں کو امید وار نہیں مل رہے تھے وہا ں ایم کیو ایم نے 22امید وار وں کے کا غذات نا مز دگی داخل کئے جن میں سے 13بر اہ راست انتخابا ت میں حصہ لے رہے ہیں یہ فیصلہ کشمیر کے ذمہ دارا ن اور رابطہ کمیٹی نے مشاورات سے کیا آپ کو یہ بھی بتا تا چلوں کے پاکستان کی صرف 4سیا سی جما عتیں ہیں جو کشمیر کے انتخا با ت میں حصہ لے رہی ہیں انہو ں نے مز ید کہا کہ کر ونا کی صورتحال چوتھی لہر کی شکل میں سامنے ہے اور حکو مت سند ھ کا روبا ر بند کر نے کے سوا کچھ اور نہیں کر رہی جبکہ ہو نا تو یہ چاہیے یہ جو ڈاکٹر ز اندرون سندھ بیٹھ کر تنخو اہ لے رہے ہیں ان سے کہا جا ئے کہ وہ یہا ں آکر نو کر ی کر ے کا روبا ر کو بند کر نے کے بجا ئے اسپتا ل کھولے جائیں عوام کو سہو لیا ت فر اہم کی جا ئیں۔

اس سے قبل مشیر آئی ٹی بر ائے گلگت بلتستان حسین شاہ نے میڈیا نما ئند گان سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ گلگت بلتستان جہا ں خو اندگی کی شرح 98فیصد سے زائد ہے لیکن وہا ں آئی ٹی کی سہو لیا ت میسر نہیں تھی جس کو مد نظر رکھتے ہو ئے متحد ہ قومی مو ومنٹ نے مجھے مشیر آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا اور اب میں آپ کو ذمہ داری کے ساتھ کہہ رہا ہو ں کہ آنے والے چند مہینوں میں گلگت بلتستان کو ڈیجیٹل گلگت بلتستان میں تبد یل کر دئیں گے۔

آج آپ کے تو سط سے میں یہ بتا دینا چاہتا ہو ں اس پر یس کا نفر نس میں میری مو جو دگی اور کشمیر بھائیو ں کی موجو دگی اس امر کی دلیل ہے کہ ایم کیو ایم کو ئی لسانی جما عت نہیں بلکہ یہ ایک قومی جما عت ہے۔ایم کیو ایم پاکستان صرف مہاجروں کی نمائندہ جماعت نہیں بلکہ گلگت بلتستان کی عوام کے دلوں کی آواز ہے۔اس مو قع پر LA-40ویلی 1کے نا مزد امید وار عبد الر حمن گھا نسی نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کر اچی سے لیکر پشاور تک موجو د ہے اور اسے لسانی جما عت کہنے والے خو د لسانیت پر ست ہیں۔اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے دیگر اراکین رابطہ کمیٹی اورقومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران بھی موجود تھے۔