تاریخ میں پہلی بار پاکستانی خاتون نے بغیر محرم کے جج ادا کیا

بچپن ہی سے اللہ کے گھر کی زیارت کی تمنا تھی اور یقین نہیں آرہا ہے کہ یہ خواب اس طرح ایک تاریخی موقع پر پورا ہوا۔ جدہ میں مقیم 35 سالہ پاکستانی خاتون بشریٰ شاہ کی گفتگو

Sajid Ali ساجد علی منگل 20 جولائی 2021 21:41

تاریخ میں پہلی بار پاکستانی خاتون نے بغیر محرم کے جج ادا کیا
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جولائی2021ء) تاریخ میں پہلی بار پاکستانی خاتون نے بغیر محرم کے جج ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے محرم کی شرط ختم کرنے بعد محرم کے بغیر حج ادا کرنے والی پاکستانی شہری کا نام بشریٰ شاہ ہے اور ان کی عمر 35 برس ہے ، جدہ میں راہش پذیر پاکستانی خاتون بشریٰ شاہ نے محرم کے بغیر حج کا فریضہ ادا کیا کیوں کہ رواں برس سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے خاتون کو محرم کے بغیر حج کی اجازت دی گئی۔

اس موقع پر بشریٰ شاہ نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ بچپن ہی سے اللہ کے گھر کی زیارت کی تمنا تھی اور یقین نہیں آرہا ہے کہ یہ خواب اس طرح ایک تاریخی موقع پر پورا ہوا ، میرے ساتھ کئی اور خواتین بھی ہیں اور ہم سب بہت خوش ہیں جب کہ بشریٰ شاہ کے شوہر کا کہنا ہے کہ میں نے اہلیہ کی حوصلہ افزائی کی اور گھر میں رہ کر اپنے بیٹے کی دیکھ بھال کی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سعودی وزارت حج وعمرہ نے اعلان کیا تھا کہ محرم کے بغیرخواتین بھی حج کے لیے درخواست جمع کروا سکتی ہیں ، محرم کے بغیر خاتون کو خواتین کے گروپ میں شامل کیا جائے گا ، اسی حوالے سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے بتایا کہ سعودی عرب نے اہل تشیع اور دیگر کے مطالبے کے بعد خواتین کو بغیر محرم حج کی اجازت دے دی ہے جب کہ رواں سال سعودی عرب میں مقیم افرادہی فریضہ حج ادا کرسکیں گے ، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ خواتین کوبغیرمحرم حج کی اجازت دی گئی ہے، اور یہ اقدام اہل تشیع اوردیگر کے مطالبے کے بعد کیا گیا ۔