
امارات میں عید الاضحی کے موقع پر بے احتیاطی نے کورونا کیسز میں اضافہ کر دیا
کئی روز کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15 سو سے زائد کورونا کیسز سامنے آ گئے
محمد عرفان
جمعہ 23 جولائی 2021
10:04

(جاری ہے)
کئی روز کے بعد گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا کے ڈیڑھ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام نے خبردار کر دیا ہے کہ لوگ احتیاطی تدابیر پر پوری طرح عمل کریں ورنہ کیسز قابو سے باہر ہو سکتے ہیں ۔ کیونکہ کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا بہت خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 1506 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کورونا کیسز کی مجموعی گنتی بڑھ کر 6 لاکھ 65 ہزار533 تک جا پہنچی ہے۔ وزارت کے مطابق نئے مریضوں کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔ جبکہ مزید 3 کورونا مریض چل بسے، جس کے بعد مجموعی ہلاکتیں 1,907 ہو گئی ہیں۔ جبکہ مزید 1,484 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں جس کے بعد مجموعی صحت یابیاں 6 لاکھ43 ہزار 234 ہو گئی ہے۔وزارت کی جانب سے امارات بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 42 ہزار 542 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ مملکت میں اب تک 1 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ویکسین خوراکیں دی جا چکی ہیں۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات ویکسی نیشن کے معاملے میں دُنیا بھر میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے جو اس کے ہیلتھ سیکٹر کے جدید ترین اور بہترین ہونے کا ثبوت ہے۔ مشہور امریکی میگزین بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپنی آبادی کو زیادہ سے زیادہ ویکسین خوراکیں لگانے والے ممالک کے حوالے سے جو تازہ ترین اعداد و شمار سامنے آئے ہیں، ان کے مطابق یو اے ای اس فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان ہو گیا ہے۔ اماراتی وزارت صحت کے مطابق امارات کی اعلیٰ قیادت کے کورونا سے بچاؤ کے فعال ویژن کی بدولت ہی یہ شاندار کامیابی نصیب ہوئی ہے اور کورونا سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کا موقع ملا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
"خلیجی ممالک کا امن، استحکام اور سلامتی مشترکہ ہے، 1 پر حملہ سب پر حملہ تصور ہو گا"
-
اسرائیلی جارحیت کو کسی بھی بہانے جواز فراہم کرنا ناقابل قبول ہے
-
سنگین جنگی جرائم پر اسرائیل سے بازپرس کی جانی چاہیے اور سخت ایکشن لیا جائے
-
اسرائیل نے انسانیت کے خلاف جرائم میں تمام حدیں پار کر دیں
-
ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کی انٹرنیٹ سروس متاثر
-
دبئی پولیس نے جعلی کمپنیاں بنا کر فراڈ کرنے والے گروہ کو پکڑ لیا
-
عرب ممالک کا نیٹو طرز پر مشترکہ فوجی فورس کے قیام پر غور
-
ٹرمپ کی واشنگٹن ڈی سی میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی
-
ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک میں ایک بار پھر خرابی
-
آسٹریلیا کے اے این زیڈ بینک پر 240 ملین ڈالر کا ریکارڈ جرمانہ عائد
-
جی7 ممالک کی پالیسیاں خطرہ بنی ہوئی ہیں،ایران
-
قطر پر حملے کے باوجود اسرائیل امریکا تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، امریکی وزیر خارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.