ثاقب نثار کالج دور میں ہماری گیندیں اٹھا کر لایا کرتے تھے، شاہد حمید

ثاقب نثار نے ہمارے لیے بڑی قربانیاں دیں ہم نے ان کو ”لو لیٹر“ دینا اور کہنا کہ یہ 5 آنے کی کوک پیو، سینڈوچ کھاؤ، اور یہ ”لولیٹر“ فلاں لڑکی کو دے کر آؤ، یہ ثاقب نثار کا کام تھا۔ اداکار شاہد حمید کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 23 جولائی 2021 20:31

ثاقب نثار کالج دور میں ہماری گیندیں اٹھا کر لایا کرتے تھے، شاہد حمید
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جولائی2021ء) اداکار شاہد حمید نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کالج دور میں گیندیں اٹھا کر لایا کرتے تھے، ثاقب نثار نے بڑی قربانیاں دیں ہم نے ان کو ”لو لیٹر“ دینا اور کہنا کہ یہ 5آنے کی کوک پیو ، سینڈوچ کھاؤ، اور یہ ”لولیٹر“ فلاں لڑکی کو دے کر آؤ، یہ ثاقب نثار کا کام تھا۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کالج دور میں ثاقب نثار نے ہمیں بھائی بنایا ہوا تھا کیونکہ ہم بہت مضبوط لوگ تھے، اب وہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار ریٹائرڈ ہیں، اللہ ان کو عزت دے، میں طالب علمی دور کی بات کررہا ہوں، ثاقب نثار کالج دور میں ہماری گیندیں اٹھا کر لایا کرتے تھے،ہمارے لیے انہوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں، ہم نے ان کو ”لو لیٹر“ دینا ، اور کہنا کہ یہ پانچ آنے کی کوک پیو اور سینڈوچ کھاؤ، اور یہ ”لولیٹر“ فلاں لڑکی کو دے کر آؤ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے ساتھ بڑی اچھی دوستی رہی، میں ان کی سیاست پر کوئی بات نہیں کروں گا، لیکن میں ان میں جو سب سے بڑی خوبی دیکھی، یہی خوبی بہت کم لوگوں میں دیکھی، کہ نوازشریف اپنی والدہ اور والد کے بڑے باادب تھے،وہ آج جو کچھ بھی ہیں یہ ان کے ماں باپ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے متعلق کہا کہ عمران خان کو ذاتی طور پر نہیں جانتا، اچھے ہیں، دیانتدار ہیں، لیکن ان کو وزارت عظمیٰ اسی روز چھوڑ دینی چاہیے تھی جس روز نوازشریف یہاں سے باہر چلے گئے تھے اگر میں ان کو جگہ ہوتا تو وزارت عظمیٰ چھوڑ دیتا، معذرت سے کہتا ہوں عمران خان جیسے خود تھے ویسے ان کو لوگ نہیں ملے۔

انہوں نے کہا کہ میں بڑی اسٹڈی کی ہے کہ عمران خان جیسے لوگوں کی شروعات ایسے ہی ہوتی ہے، لیکن آخر میں سب اچھا ہوتا ہے، مجھے ان سے بڑی امید ہے، وہ دیانتدار ہیں اللہ ان کو نیت کا پھل ضرور دے گا۔