ملک میں کورونا کی دوبارہ بگڑتی ہوئی صورتحال، ایکٹیو کیسز کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی

ملک بھر میں 51262 مریض قرنطینہ میں، جبکہ 2860 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج، مہلک وبا کے 60 فیصد سے زائد ایکٹیو کیسز کا تعلق صرف سندھ سے

muhammad ali محمد علی اتوار 25 جولائی 2021 00:03

ملک میں کورونا کی دوبارہ بگڑتی ہوئی صورتحال، ایکٹیو کیسز کی تعداد 50 ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی2021ء) ملک میں کورونا کی دوبارہ بگڑتی ہوئی صورتحال، ایکٹیو کیسز کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی، ملک بھر میں 51262 مریض قرنطینہ میں، جبکہ 2860 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج، مہلک وبا کے 60 فیصد سے زائد ایکٹیو کیسز کا تعلق صرف سندھ سے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں اس وقت کورونا وبا کے ایکٹیو کیسز کے حوالے سے تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں 51262قرنطینہ میں ہیں جبکہ 2860زیر علاج ہیں۔ سندھ میں کورونا کی33687مریض قرنطینہ مرکز میں ہیں، پنجاب میں کورونا کی9738، خیبر پختوانخواہ 2058، اسلام آباد میں 2055 اور بلوچستان میں1408مریض قرنطینہ ہیں۔اس کے علاوہ آزاد کشمیرمیں کورونا کی1718اور گلگت بلتستان598قرنطینہ ہیں۔سندھ میں کورونا کی1203مریض ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، پنجاب میں کورونا کی963،خیبر پختوانخواہ میں376،اسلام آباد میں173،بلوچستان میں29، آزادکشمیر45 اور گلگت بلتستان میں71مریض مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں کورونا کی834مریض لو فلو آکسیجن پر اور1450کورونا مریض ہائی فلو آکسیجن پر زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں267کورونا مریض وینٹی لیٹرز پر زیر علاج ہیں۔ پنجاب میں وینٹی لیٹر پر140،سندھ میں76، اسلام آباد میں 31، خیبر پختوانخواہ میں19،آزاد کشمیر میں1مریض جبکہ بلوچستان،گلگت بلتستان میں کوئی کورونا مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید ایک ہزار 841 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 18 ہزار 75 ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.89 فیصد رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 37 ہزار 636 ٹیسٹ کیے گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی یومیہ تعداد ایک بار پھر بڑھ رہی ہے، ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔