سینئر لیگی رہنما عطا تارڑ کی پولیس افسران سے بدسلوکی اور وردی پر ہاتھ ڈالنےکی ویڈیو سامنے آ گئی

کارکنوں کو تھانے سے رہا کروانے کیلئے تھانے جانے والے عطا تارڑ بھی گرفتار ، عطاتارڑ نے کارکنان کواشتعال دلاکرتھانےپرحملے کیلئےاکسایا، پولیس

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 25 جولائی 2021 23:17

سینئر لیگی رہنما عطا تارڑ کی پولیس افسران سے بدسلوکی اور وردی پر ہاتھ ..
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 25جولائی 2021) کارکنوں کو تھانے سے رہا کروانے کیلئے تھانے جانے والے عطا تارڑ بھی گرفتار ،سینئر لیگی رہنما عطا تارڑ کی پولیس افسران سے بدسلوکی اور وردی پر ہاتھ ڈالنےکی ویڈیو سامنے آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں سینئر پولیس افسران سے بدسلوکی اور وردی پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش میں ن لیگ ‏رہنما عطاتارڑ سمیت متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق عطاتارڑ نے کارکنان کےساتھ پولیس اسٹیشن پردھاوابولنےکی کوشش کی، ‏عطاتارڑ نے کارکنان کواشتعال دلاکرتھانےپرحملے کیلئےاکسایا۔زیرحراست افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور عطاتارڑ سمیت لیگی کارکنان حوالات میں ‏بند ہیں۔
معاون خصوصی شہبازگل نے واقعے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ ٹی وی پر عطا تارڑ ‏کے گرفتاری کی خبر دیکھی آئی جی پنجاب سے بات کی تو پتہ چلا ن لیگ کےلوگوں نے پولیس پر ‏حملہ کیا اس وجہ سے پولیس نے قانون کے مطابق انہیں حراست میں لیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے پارٹی رہنما عطااللہ تارڑ کی گرفتاری کا دعویٰ ‏کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔اپنے ٹوئٹر بیان میں مریم اورنگزیب نے لکھا کہ گوجرانوالہ کے علاقے علی پور چٹھہ میں گرفتار ‏کارکنوں کی رہائی کے لئے جانے والے عطاءتارڑ کو بھی گرفتار کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ فسطائیت کے ہتھکنڈوں سے مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں اور کارکنوں کو خوفزدہ ‏نہیں کیاجاسکتا عطاءاللہ تارڑ اور دیگر گرفتار پارٹی کارکنان کو فی الفور رہا کیاجائے۔

ترجمان نے کہا کہ پارٹی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاءاللہ تارڑ کی گرفتاری کی شدید مذمت اور ‏فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں، عطاءاللہ تارڑ کی گرفتاری عمران صاحب حکومت کی شدید ‏بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے ووٹ چوروں کے خلاف مزاحمت پر علی پور چٹھہ میں ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیاگیا ۔