آزاد کشمیر کے عوام نے بھی کرپٹ سیاستدانوں کو مسترد کر دیا ہے،حلیم عاد ل شیخ

25 جولائی 2018 کو پاکستان میں تبدیلی آئی، اور اب 25 جولائی 2021 کو کشمیر میں بھی تبدیلی آگئی ہے،رہنما پی ٹی آئی

پیر 26 جولائی 2021 21:30

آزاد کشمیر کے عوام نے بھی کرپٹ سیاستدانوں کو مسترد کر دیا ہے،حلیم عاد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام نے بھی کرپٹ سیاستدانوں کو مسترد کر دیا ہے، پاکستان اور خصوصی طور کشمیر کی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 25 جولائی 2018 کو پاکستان میں تبدیلی آئی، اور اب 25 جولائی 2021 کو کشمیر میں بھی تبدیلی آگئی ہے، گلگت بلتستان میں بھی تحریک انصاف کی حکومت موجود ہے، عمران خان کا پہلا الیکشن جس میں ایک بھی سیٹ نہیں تھی، 2002 میں صرف ایک سیٹ تحریک انصاف کے پاس تھی، 2008 میں پی ٹی آئی نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا گیا، 2013 میں پی ٹی آئی کی کے پی کے میں حکومت بنی، 2018 میں پنجاب، کے پی کے، بلوچستان،مرکز میں حکومت پی ٹی آئی کی بنی، اب اگلی حکومت ہماری سندھ میں بنے گی، سندھ کی عوام کو اس کرپٹ سسٹم سے جلد جان جھڑوائیں گے، جن لوگوں نے کشمیر کا مقدمہ نہیں لڑا انہیں کشمیر کی عوام نے مسترد کردیا، کشمیر کی عوام نے وزیراعظم عمران خان کو ووٹ دیا، دو جماعتیں اپنے اپنے صوبوں سے لوٹی ہوئی دولت سے جلسے کررہے تھے، سرخی پاڈر والی کیلیبری کوئین کو بھی کشمیر کی عوام نے بتادیا ہے کہ وہ کشمیر کی نہیں مودی، جندال کے یار کی بیٹی ہیں، نوابشاہ سے ایک لٹیرا بھی سندھ کا پیسہ لیکر یہاں پہنچا ہوا تھا، سندھ کے کتوں کی ویکسین کے پیسے جھنڈوں میں لگادیے گئے، ایک ایک امیدوار کو پانچ پانچ کروڑ دیے گئے، سندھ کی دوائیوں، کتابوں، اسپتالوں، اسکولوں کا پیسہ کشمیر الیکشن میں لگایا گیا، پی پی جو سیٹیں حاصل کی ہیں وہ پیسوں پر کی گئی، بڑی بڑی گاڑیاں اعلی قسم کے جھنڈے کہاں سے پیسے آئی عمران خان کشمیر میں سادہ اکثریت حاصل کرچکے ہیں، عمران خان کی وجہ سے کشمیر میں تبدیلی کی لہر آچکی ہے، انشااللہ عمران خان کی قیادت میں جموں کشمیر بھی آزاد ہوگا۔