
چاول کی بوریوں کےنچلے حصے میں کورونا وائرس، چین نے پاکستانی چاول کی درآمدات روک دیں
چین کو پاکستانی چاول کی برآمدات بند ہو گئی ہیں، پاکستانی چاول کی بوریوں کےنچلے حصے میں کورونا وائرس پایا گیا،چین ڈر گیا اور اس نے چاول کی پاکستان سے درآمد بند کر دی، مشیر تجارت عبدالرازق داؤد
دانش احمد انصاری
منگل 27 جولائی 2021
23:28

(جاری ہے)
مشیر تجارت نے مزید بتایا کہ جنوری 2022 میں پاکستان موبائل کی برآمدات شروع کر دے گا ، چینی کمپنی کے موبائل برآمد کرنا شروع کریں گے، خواہش تھی کہ سام سنگ موبائل پاکستان آئے ، اس سے دو بار کہا لیکن انھوں نے معذرت کی ، پھر چینی کمپنی آگئی جو کراچی میں فیکٹری لگا رہی ہے، چھ ماہ تک سام سنگ موبائل نے معذرت کی، اب سام سنگ نے کہا ہے ہم فیکٹری لگانا چاہتے ہیں ، لیکن ہم نے معذرت کی کہ آپ مواقع ضائع کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں ماہ جولائی میں پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے ہلاکتوں کا تناسب پوری دنیا سے زیادہ رہا۔وفاقی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی کے دوران دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی شرح 2.15 سے 2.17 جبکہ پاکستان میں 2.30 سے 2.37 فیصد کے درمیان ریکارڈ کی گئی۔پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر زیادہ خطرناک قرار دی گئی ہے جس دوران لوگ تیزی سے وائرس کا شکار ہو رہے ہیں اور اسپتالوں میں گنجائش ختم ہوتی جا رہی ہے۔ ماہرین صحت نے خبردا رکیا ہے کہ اگر عوام نے ویکسین لگانے اور ایس او پیز عمل کرنے میں غفلت دکھائی تو یہ شرح مزید بڑھے گی۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جس کے بعد اموات کی تعداد 23 ہزار 87 ہوگئی۔پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 11 ہزار 708 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.6 فیصد رہی۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پوری پارٹی کو متحد رہنے کا حکم
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں 11 روپے تک اضافہ کر دیا
-
پیکا ایکٹ کی طرح فیڈرل کانسٹیبلری کا آرڈیننس بھی غیرآئینی اور وفاق کا اپنی حدود سے تجاوز ہے
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی لوٹ سیل
-
ٹو بہ ٹیک سنگھ، شرط لگاکر چوہے مارگولیاں کھانیوالے 2نوجوان جاں بحق
-
جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی رات گئے طبیعت بگڑ گئی
-
ذلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کیلئے کام نہیں کر رہے
-
حکومت کا ہر 15 دن بعد چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ
-
16 لاکھ سے زائد کاروباری افراد کا ملک چھوڑ جانے کا انکشاف
-
آج رات سے پٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟
-
ٹرمپ نے روس کو 'انتہائی سخت محصولات' سے خبردار کیا
-
دو ہزار بائیس کا ڈیٹا لیک، 2025 میں خفیہ ہجرت : افغانوں کی نئی زندگی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.