آزاد کشمیر کے انتخابی نتائج مخالف جماعتوں کیلئے نوشتہ دیوار ہیں‘تر جمان پنجاب حکومت

پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کیخلاف (ن)لیگ کے بیانیہ کو کشمیری عوام نے دفن کر دیا

بدھ 28 جولائی 2021 12:59

آزاد کشمیر کے انتخابی نتائج مخالف جماعتوں کیلئے نوشتہ دیوار ہیں‘تر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) تر جمان پنجاب حکومت، بانی ممبرپی ٹی آئی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہ ہے کہ آزاد کشمیرکے انتخابی نتائج مخالف جماعتوں کیلئے نوشتہ دیوار ہیں،پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کیخلاف (ن)لیگ کے بیانیہ کو کشمیری عوام نے دفن کر دیا،ہمیشہ(ن)لیگ نے پاکستان مخالفین کے ساتھ ملکر اپنے اقتدار کیلئے سازشیں کیں۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ مریم صفدر اور بلاول زرداری بدزبانی اور بدتمیزی کرکے اپنے آقائوں ہندوستان اور امریکہ کو تو خوش کرسکتے ہیں مگر 22کروڑ عوام ان سے شدید نفرت کرتی ہے عوام وزیراعظم عمران خان کے ویژن اور تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ موجودہ حکومت اداروں کی مضبوطی اورجمہوریت کے فروغ کیلئے دن رات کام کررہی ہے ۔ عمران خان کی قیادت میں تمام بحرانوں کامردانہ وارمقابلہ کیا ہے اور ملک کو خطرات سے نکالنے کے بعد اب مہنگائی میں کمی پر تیزی سے کام ہو رہا ہے، مہنگائی سے ریلیف کے ضمن میں نہایت موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔